چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سجاد علی شاہ کے مغوی بیٹے اویس علی شاہ کے موبائل فون کے لنڈی کوتل میں لوکیشن کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ وفاقی حکومت کو ارسال کردی

منگل 5 جولائی 2016 11:00

پشاور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5جولائی۔2016ء) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سجاد علی شاہ کے مغوی بیٹے اویس علی شاہ کے موبائل فون کے لنڈی کوتل میں لوکیشن کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ وفاقی حکومت کو ارسال کردی گئی ہے ۔ سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے مغوی بیٹے کی بحفاظت بازیابی کے لئے پاک افغان طورخم بارڈر پرتمام اداروں کو الرٹ کیا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

ان کے ممکنہ طور پر خیبر ایجنسی منتقلی او ر لنڈی کوتل میں ان کے موبائل فون کے آن ہونے کے بعد تمام اداروں کوالرٹ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ تفتیشی اداروں کو گمراہ کرنے کی کو شش بھی ہو سکتی ہے واردات کے 72گھنٹے بعد موبائل فون کے لنڈی کوتل میں آن ہونے کے بعد دوبارہ چھ گھنٹے کے بعد بند ہوا تھا ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں حساس ترین ادارے اس حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ قانون نافذکرنے والے حساس اداروں نے اس حوالے سے اپنی ابتدائی رپورٹ وفاق کو ارسال کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :