عیدکا چاند نظرآگیا---اردوپوائنٹ کی جانب سے قارئین کو عیدمبارک
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسلمان بدھ کو عید الفطرمنائیں گے‘بھارت اور بنگلہ دیش میں چاند نظرنہ آسکا
بدھ 6 جولائی 2016 10:26
لاہور(اردو پوائنٹ اخبار-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔6 جولائی۔2016ء)پاکستان اور سعودی عرب میں عید کا چاند نظرآگیا ہے-پاکستان ‘سعودی عرب‘متحدہ عرب امارات ‘امریکا ‘برطانیہ ‘کینیڈا سمیت تقریبا دنیا بھر میں فرزندان توحید بدھ کے روزعیدالفطرمنائیں گے-بھارت اور بنگلہ دیش میں چاند نظرنہیں آسکا لہذا بھارت اور بنگلہ دیش میں عیدالفطر7جولائی کو ہوگی-کئی دہائیوں کے بعد تقریبا دنیا بھر میں مسلمان ایک ہی دن عید منارہے ہیں-پیر کے روزسعودی عرب‘یمن ‘انڈونیشیا‘فلپائن سمیت مختلف ممالک میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس ہوئے مگر چاند نظرنہ آسکا جس کے بعد سعودی عرب سمیت دیگر ممالک میں عید الفطربدھ کے روزمنانے کا اعلان کیا گیا-پاکستان میں آج ماہ شوال کا چاند دیکھنے کے لیے پاکستان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ایوان اوقاف لاہور میں مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں منعقد ہوا -اجلاس میں مختلف مکاتب فکر کے علماءاور محکمہ موسمیات کے ماہرین نے شرکت کی -کمیٹی کا اجلاس افطاری کے بعد ایوان اوقاف کی چھت پر منعقد ہوا-انہوں نے کہا کہ مدینہ منورہ میں دھاکہ افسوسناک ہے اور اجلاس کے شرکاءاس کی شدید مذمت کرتے ہیں انتہائی عبرتناک سزا کے مستحق ہیں امت مسلمہ کے ممالک سیکورٹی مسائل کا شکار ہیں-مسلمان حکمران ایسے عناصر کی سرکوبی کے لیے اقدامات کریں تاکہ ایسے واقعات رونما نہ ہوسکیں -انہوں نے پاک فوج کی قربانیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فضاءسے گولے نہیں برسائے گئے بلکہ میدان عمل میں جاکر دہشت گردوں کا مقابلہ کیا -انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان‘شکارپور‘ اوکاڑہ‘میرپورخاص ‘لاہور‘گوادر سے چاند نظرآنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں لہذا متفقہ طور پر چاند نظر آنے کا اعلان کیا جارہا ہے-انہوں نے قوم کو عید کی مبارکباد دی ا س موقع پر ملک اور قوم کی ترقی اور خوشخالی کے لیے خصوصی دعا مانگی گئی- مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں سیکرٹری اوقاف نیئراقبال‘ڈائریکٹرجنرل طاہررضا بخاری ‘مولانا عبدالخبیرآزاد‘حافظ عبید اللہ‘مولانا محمد ظفراللہ ‘قاری حنیف جالندھری ‘مفتی رمضان سیالوی‘سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی-قبل ازیںاجلاس کے دوران نجی چینلز کے غیرذمہ درانہ رویئے پرمفتی منیب الرحمان نے شدیدبرہمی کا اظہار کیا-مفتی منیب الرحمان نے الیکٹرونک میڈیا کے کردار پر کڑی تنقید کی اور انہوں نے کہا کہ یہ20کروڑمسلمانوں کے روزہ اور عبادات کا مسلہ ہے کمیٹی کے اجلاس کے دوران انتہائی غیرذمہ درانہ رویے کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاند کی شہادتیں نظرآنے کے ٹیکرچلائے جارہے ہیں جوکہ انتہائی افسوسناک ہے-مفتی منیب الرحمان نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے فون کی تاریں نکال دیں -انہوں نے کہا کہ کون سے اوقاف کے ذرائع کے حوالے سے خبریں دی جارہی ہیں سیکرٹری اوقاف اور ڈائریکٹرجنرل مذہبی امور اوقاف یہاں ہمارے ساتھ بیٹھے ہیں چینلزکون سے اوقاف کے ذرائع کے حوالے سے خبریں چلارہا ہے-انہوں نے کہا کہ حتمی اعلان کرنا رویت ہلال کمیٹی کا کام ہے نہ کہ ٹیلی ویژن چینلوں کا-طویل اجلاس کے بعد مفتی منیب الرحمان نے چاند نظرآنے کا اعلان کیا -انہوں نے مدینہ منورہ میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقع نے امت کے ہر فرد کے دل کو مجروح کیا ہے انہوں نے کہا کہ اجلاس کے شرکاءاس کی شدید مذمت کرتے ہیں انتہائی عبرتناک سزا کے مستحق ہیں امت مسلمہ کے ممالک سیکورٹی مسائل کا شکار ہیں-مسلمان حکمران ایسے عناصر کی سرکوبی کے لیے اقدامات کریں تاکہ ایسے واقعات رونما نہ ہوسکیں -انہوں نے پاک فوج کی قربانیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فضاءسے گولے نہیں برسائے گئے بلکہ میدان عمل میں جاکر دہشت گردوں کا مقابلہ کیا -انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان‘شکارپور‘ اوکاڑہ‘میرپورخاص ‘لاہور‘گوادر سے چاند نظرآنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں لہذا متفقہ طور پر چاند نظر آنے کا اعلان کیا جارہا ہے-پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر میں نمازعید کے اجتماعات منعقد ہونگے-لاہور میں عید کے بڑے اجتماعات بادشاہی مسجد‘مسجد درگاہ حضرت داتا علی ہجویریؒ ‘جامع مسجد منصورہ‘یونیورسٹی گراﺅنڈ‘قذافی سٹیڈیم ‘جامعہ نعیمیہ‘جامعہ اشرافیہ اور بحریہ ٹاﺅن مسجد میں ہونگے-اسی طرح لاہور سمیت ملک بھر کی جامع مساجد میں عیدالفطرکے اجتماعات منعقدہونگے-
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
بدھ 6 جولائی 2016 کی مزید خبریں
-
پاکستانی سائنسدانوں کا اطلاقی سائنسز کی تاریخ میں 4 ہزار فٹ کی بلندی پر ہائیڈروجن مالیکولز ایکسپوز کرنے کا پہلا کامیاب تجربہ
-
سکیورٹی اداروں کی بروقت کاروائی:شہر قائد بڑی تباہی سے بچ گیا
-
لاہور،ٹبی سٹی کے علاقہ میں دہشتگردی کے واقعہ میں ملوث 20افراد کوفقہ جعفریہ کے سینکڑوں افراد نے متفقہ اور مشترکہ فیصلے سے خدا واسطے معاف کر دیا
-
اعتزاز احسن اکثر ڈیفالٹرز کے کیسز کی وکالت کرتے ہیں کروڑوں روپے فیس ملتی ہے، سعد رفیق کی ہلکے پھلکے معنی خیز انداز میں گفتگو
-
کراچی،بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے کراچی میں بدامنی پھیلانے والے4اہم کرداروں کا سراغ لگالیا گیا
-
اورکزئی ایجنسی متاثرین کی آبائی علاقوں کوواپسی،9سال بعدعیدالفطرمنائیں گے
-
حکومتِ پاکستان نے پاک فضائیہ کے چھ ائیر کموڈورز کو ائیر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی
-
جدہ: آتش بازی کا سامان رکھنے والوں کی اطلاع دیں، 5000ریال انعام پائیں،سعودی وزارت تجارت
-
ڈھاکا حملہ: بنگلہ دیشی سیاستدان کا بیٹا بھی ’دہشت گرد‘نکلا
-
امریکہ سے اسرائیل جانیوالے مسافرطیارے کو سوئٹزرلینڈ کے جنگی جہازوں نے گھیر لیا
-
ایف بی آئی ہلیری کلنٹن پر فرد جرم عائد کرنے کی تجویز نہیں دے گی،جیمز کومی
-
عراق و شام میں30 ہزار غیر ملکی دہشت گرد فعال ہیں‘اقوام متحدہ
-
ترکی، فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،7 افراد ہلاک،8 زخمی ہو گئے
-
جمہوریہ کانگو ،دو متحارب مسلح قبائل کے درمیان تازہ لڑائی میں9 افراد ہلاک
-
یمن ،حوثی باغیوں کے راکٹ حملوں میں 7 بچے ہلاک ،25 افراد زخمی ہو گئے
-
بھارتی گلوکارہ سونیدھی چوہان پرفارمنس کے دوران اسٹیج پرگر پڑیں
-
مشیر برائے خارجہ امور سر تاج عزیز کا اپنے سعودی ہم منصب کو خط،دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت، حملوں کی تحقیقات میں پاکستان کی طرف سے بھر پور معاونت کی پیشکش کی
-
سعودی وزیر داخلہ کے بیان پر تحقیقات جاری ہیں ، دفتر خارجہ
-
عیدکا چاند نظرآگیا---اردوپوائنٹ کی جانب سے قارئین کو عیدمبارک
-
رائل پام کلب پاکستان کی اشرافیہ کا کلب، یہاں غریب آدمی نہیں جاسکتے ، خواجہ سعد رفیق
-
ڈاکٹر عاصم کی ضمانت مسترد ، اے ٹی سی کے فیصلے کو چیلنج کردیا
-
بیرون ملک موجود سیاسی قیادت کی اشتعال انگیز تقاریر شہر کے امن کو چیلنج کر رہی ہیں ، ترجمان رینجرز
-
بلاول بھٹوزرداری کی بیرون ملک روانگی،پی پی پی اورتحریک انصاف کی راہیں جدا
-
حرمین شریفین کا دفاع مسلمانوں کی اولین ترجیح ہے، خواجہ آصف
-
لارڈ نذیر کا سعودی عرب سے دمام میں پھنسے پاکستانیوں کی فوری مدد کا مطالبہ
-
محکمہ موسمیات نے عید ٹھنڈی گزرنے کا امکان ظاہر کر دیا
-
عید کی تعطیلات، خبر رساں ادارے بند رہیں گے ۔ اخبار شائع نہیں ہو گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.