لارڈ نذیر کا سعودی عرب سے دمام میں پھنسے پاکستانیوں کی فوری مدد کا مطالبہ

بدھ 6 جولائی 2016 10:35

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6جولائی۔2016ء)برطانوی پارلیمنٹ کے رکن لارڈ نذیر نے سعودی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دمام میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی فوری مدد کریں۔تفصیلات کے مطابق لارڈ نذیر احمد نے برطانیہ میں تعینات سعودی سفیر پرنس محمد بن نواف السعود کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے دمام میں پھنسے پاکستانیوں کی مدد کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

لارڈ نذیر احمد نے سعودی سفیر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے شہر دمام میں اس وقت تقریبا 500 پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں۔ جو تنخواہ نہ ملنے کے باعث مشکلات کا شکار ہیں۔ پیسے نہ ہونے کے سبب دمام میں پھنسے پاکستانی فاقے کر رہے ہیں اور انہیں علاج معالجے کی بھی کوئی سہولت میسر نہیں ہے۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ان میں سے چار پاکستانی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :