عوام پر مہنگائی کا بوجھ اور ٹیکسوں کی بارش کر دی گئی، نواز شریف مغل اعظم بنے بیٹھے ہیں،عمران خان

احتساب کا مطالبہ نہ مانا تو اس بار لاہور کاراستہ پکڑکر نیا پاکستان بنا کر دم لیں گے آزاد کشمیر میں دھاندلی ہوئی تو بھارت پر کس منہ سے تنقید کریں گے، پسرور میں جلسہ عام سے خطاب

ہفتہ 9 جولائی 2016 11:06

پسرور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9جولائی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عوام پر مہنگائی کا بوجھ اور ٹیکسوں کی بارش کر دی گئی اور نواز شریف مغل اعظم بنے بیٹھے ہیں احتساب کا مطالبہ نہ مانا تو اس بار لاہور کاراستہ پکڑکر نیا پاکستان بنا کر دم لیں گے آزاد کشمیر میں دھاندلی ہوئی تو بھارت پر کس منہ سے تنقید کریں گے جمعہ کے روز پسرور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ نواز شریف نے ایک بار یہاں آ کر کہا تھا کہ پسرور کو پیرس بنائیں گے لیکن پسرور میں آج بھی بنیادی سہولیات میسرنہیں ہیں انہوں نے کہا کہ حکمران قرضے لے کرپیسہ ملک سے باہر لے جاتے ہیں اور عوام پر قرضوں کا بوجھ ڈالا جا رہا ہے عوام پر ٹیکسوں کی بارش کرنے والے حکمران خود مغل اعظم کی طرح رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ جب تک ملک قرضوں پر چل رہا ہے ہم کشمیر کو آزاد نہیں کرا سکتے کشمیرکی آزادی کے لئے قرضوں سے نجات حاصل کرنا ہو گی ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ موبائیل فون کارڈ پر 42 فیصد ٹیکس لیا جا رہا ہے پٹرول پر 50 فیصد ڈیزل پر 100 فیصد ٹیکس لگتا ہے ایک طرف عوام پر مہنگائی کا بوجھ اور ٹیکسوں کی بارش ہے اور دوسری طرف نواز شریف بادشاہوں کی طرح رہ رہے ہیں نواز شریف کو لندن سے لانے کے لئے لوگوں کے ٹیکس کے پیسے سے بوئنگ 777 لینے جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ مغل اعظم کے خاندان کو لندن سے لینے کے لئے جو جہاز جا رہا ہے اس کے خرچے کے خلاف پیر کو عدالت جائیں گے انہوں نے کہاکہ ہم آزاد کشمیر کے انتخابات میں کوشش کریں گے تو انتخابات صاف اور شفاف ہوں گے اگر ہم دھاندلی کریں گے تو بھارت پر کس منہ سے تنقید کریں گے نواز شریف تو کرکٹ میں بھی اپنے ایمپائر کے بغیر نہیں کھیلتے تھے عمران خان نے کہا کہ اگر پانامہ پر نواز شریف نے احتساب نہ مانا تو میں نوجوانوں ، کسانوں کو اکٹھا کروں گا اور نیا پاکستان بنا کر رہوں گا ۔