پاک فضائیہ کا طیارہ سی130دنیا کے سب سے بڑے ایئرشو میں شرکت کیلئے برطانیہ پہنچ گیا،

پاکستانی عوام اور آپریشن ضرب عضب میں مسلح افواج کی قربانیوں اور دنیا سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمہ کیلئے پاکستان کے کردار کواجاگر کرنے کیلئے خصوصی طور پر پینٹ کیا گیا ہے

ہفتہ 9 جولائی 2016 11:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9جولائی۔2016ء) پاک فضائیہ کا طیارہ سی130دنیا کے سب سے بڑے ایئرشو میں شرکت کیلئے برطانیہ پہنچا ہے جو پاکستانی عوام اور آپریشن ضرب عضب میں مسلح افواج کی قربانیوں اور دنیا سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمہ کیلئے پاکستان کے کردار کواجاگر کرنے کیلئے خصوصی طور پر پینٹ کیا گیا ہے۔ پی اے ایف کے مطابق طیارہ رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو۔

(جاری ہے)

16 میں شرکت کیلئے رائل ایئرفورس بیس فیئرفورڈ پہنچا۔پاک فضائیہ کا دستہ فضائی اور زمینی عملہ پر مشتمل ہے جو ایئرشو کے مختلف مقابلوں میں شرکت کرے گا۔جولائی 2006 میں بھی پی اے ایف کے طیارہ نے ایئرشو میں شرکت کی تھی اور مقابلہ میں تین بڑی ٹرافیاں حاصل کی تھیں۔دنیا کے سب سے بڑے ایئر شو میں پچاس سے زائد ممالک کے جدید طیارے حصہ لے رہے ہیں۔ دنیا کی مختلف ایئرفورسز، ایئرکرافٹ آپریٹرز، ایئرو سپیس و ٹیکنالوجی کمپنیاں اور ادارے بھی اس بڑے شو میں شرکت کر رہے ہیں۔