میرے ملک کے غریبوں کا خیال رکھنا

عبد الستار ایدھی کے آخری الفاظ نے سب کو اشکبار کر دیا

اتوار 10 جولائی 2016 11:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10جولائی۔2016ء) معروف سماجی رہنما اور محسن انسانیت عبد الستار ایدھی گذشتہ رات 11 بجے اس جہان فانی سے کْوچ کر گئے۔ عبد الستار ایدھی کی وفات پر عام شہریوں سمیت ملک بھر میں ایک سوگ کی سی فضا قائم رہی۔ عبد الستار ایدھی نے اپنے آخری الفاظ میں بھی اپنے انسانیت کے جذبے کو مرنے نہیں دیا جس نے قوم کی آنکھیں مزید اشکبار کر دی ہیں۔

اپنے آخری الفاظ میں عبد الستار ایدھی کا کہنا تھا کہ میرے ملک کے غریبوں کا خیال رکھنا۔

(جاری ہے)

انہوں نے جاتے جاتے بھی انسانیت کے جذبے سے سرشار اپنے تمام اعضا عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔ تاہم ان کی بیماری کے باعث ان کی آنکھوں کے علاوہ کوئی اور عضو عطیہ نہیں کیا جا سکتا تھا۔عبدالستار ایدھی کو انسانیت، لا وارث اور غریبوں کو دکھ سمجھنے والے مسیحا کا لقب بھی دیا گیا جبکہ عبد الستار ایدھی کی انسانیت کے لیے خد مات پر کئی دستاویزی فلمیں بھی بنائی گئیں۔ عبد الستار ایدھی کو اپنے وطن کی مٹی سے اتنا لگاوٴ تھا کہ انہوں نے صحت کی خرابی کے باوجود بیرون ملک علاج کروانے سے انکار کر دیا۔

متعلقہ عنوان :