لاہور،عید کے بعد سیاسی سرگرمیاں پھر شروع ہو گئیں

ٹی او آر پارلیمانی کمیٹی پر حکومت ڈیڈ لاک ختم کرنے کے لیے متحرک

پیر 11 جولائی 2016 10:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11جولائی۔2016ء)عید کے بعد سیاسی سرگرمیاں پھر شروع ہو گئیں ، ٹی او آر پارلیمانی کمیٹی پر حکومت ڈیڈ لاک ختم کرنے کے لیے متحرک ہو گئی ، وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ مرتب کرنے کے لیے اجلاس بلایا جائے گا، اپوزیشن جماعتوں کو بھی اجلاس میں دعوت دی جائے گی۔پرویز رشید کہتے ہیں حکومت کے چھ ممبرز ایک ہی طرح سے سوچ رہے ہیں جبکہ اپوزیشن کے صرف تین ارکان کی سوچ مختلف ہے۔

(جاری ہے)

اے این پی اور ایم کیو ایم بھی ان کے ساتھ نہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کوشش کریں گے کہ اپوزیشن بھی اجلاس میں آئے اور متفقہ رپورٹ مرتب کی جائے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات کا وزیراعظم نوازشریف کوعلاج کے بعد لندن سے وطن واپس لانے والے طیارے کے حوالے سے کہنا تھا کہ ایک فلائٹ پر40 کروڑ کا خرچہ آخرکیسے آ گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ استحقاق کے باوجود وزیراعظم نے اپنے علاج کے اخراجات سرکاری خزانے سے نہیں لیے اور ان کے لندن میں ہونے والے علاج کا تمام خرچہ ان کے بیٹوں نے برداشت کیا۔

متعلقہ عنوان :