عمران خان کی مقبوضہ میں قتل و غارت گری کی شدید مذمت

پیر 11 جولائی 2016 10:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11جولائی۔2016ء)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مقبوضہ میں قتل و غارت گری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام پر بھارت سرکار کے ظلم پر عالمی برادری کی خاموشی انتہائی تشویشناک ہے ۔

(جاری ہے)

جاری بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیر کے حوالے سے اپنے فرائض کی انجام دہی میں ناکام رہا ہے ۔انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی مخصوص تعریف عالمی امن کیلئے انتہائی خطرناک ہے ۔بھارت کشمیری عوام کو ریاستی جبر سے غلام بنانے کی بجائے انکی امنگوں کا احساس کرے ۔

متعلقہ عنوان :