خورشید شاہ سے چوہدری شجاعت کی ملاقات،ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

الیکشن کمیشن کے ارکان کے تقرر اور پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے ٹی او آر پر تعاون مانگ لیا

منگل 12 جولائی 2016 10:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12جولائی۔2016ء) اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سے مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات‘ الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری اور پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے ٹی او آر پر تعاون مانگ لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے اور بطور اپوزیشن ان کے ساتھ ہیں وزیراعظم کو پانامہ لیکس کے معاملے پر جواب دینا پڑے گا ٹی او آر پر حکومتی ہٹ دھرمی نقصان پہنچائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ایسے ممبران کا تقرر کیا جائے کہ جو انتخابی عمل کو شفاف بناسکیں۔