کینیا: نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا اپنی 19ویں سالگرہ پر دنیا کے سب سے بڑے مہاجر کیمپ کا دورہ

بدھ 13 جولائی 2016 10:44

نیروبی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13جولائی۔2016ء) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے منگل کو اپنی 19ویں سالگرہ کے موقع پر دنیا کے سب سے بڑے مہاجر کیمپ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ کینیا کی حکومت اس کیمپ کو ختم کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے جو غلط اقدام ہو گا، اس سے ایک نسل ختم ہو سکتی ہے۔ ملالہ نے کہا کہ 3 لاکھ پناہ گزینوں کی صومالیہ واپسی سے نیا بحران جنم لے گا کیونکہ صومالیہ ابھی تک دہشتگرد کارروائیوں کی زد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ واپسی رضا کارانہ ہونی چاہیے، کسی کو زبردستی واپس بھیجنے کا عمل غیر دانشمندانہ عمل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :