آرمی چیف کی مقبوضہ کشمیر میں شہریوں کے سفاکانہ قتل کی مذمت

خطے میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ، عالمی برادری کشمیریوں کی خواہشات کا احترام کرے،جنرل راحیل شریف آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈر اجلاس، ملک کی اندرونی و بیرونی سیکورٹی کشمیر اور افغانستان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

جمعرات 14 جولائی 2016 10:56

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14جولائی۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مقبوضہ کشمیر میں شہریوں کے سفاکانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے، عالمی برادری کشمیریوں کی خواہشات کا احترام کرے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عاد آئی ایس پی آر کی جانب سے ٹوئیٹرپر جاری پیغام میں کیا گیا، جبکہ آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈر اجلاس ہوا جس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سیکورٹی کشمیر اور افغانستان کی صورتھال کا جائزہ لیا گیا، آرمی چیف نے عید الفطر پر امن و امان برقرار رکھنے پر سیکورٹی اداروں کی کارکردگی کو سراہا اور مقبوضہ کشمیر میں شہریوں کے سفاکانہ قتل اور بھارتی فوج کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے، عالمی برادری کشمیر کے مسئلہ کے حل کے لیے مدد کرے، کشمیریوں کی جدوجہد آزادی عالمی برادری کی توجہ کی منتظر ہے، عالمی برادری کشمیریوں کی خواہشات کا احترام کرے، آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں پاک افغان بارڈر مینجمنٹ کے امور بھی زیر غور آئے۔