خورشید شاہ کی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس :بھارتی جارحیت کی شدید مذمت
الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کیلئے اجلاس بے نتیجہ رہا، آج پھر اکٹھے ہوں گے قوم کو ایسا الیکشن کمیشن دیں گے جو غیر جانبدار اور سیاسی دباؤ سے آزاد ہوں، خورشید شاہ میرا بندہ اور تیرا بندہ والا کھیل نہیں ہوگا ، سیاسی وابستگی یا ہمدردی والا رکن کسی صورت نہیں بن سکتا ،شاہ محمود قریشی کی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو
جمعرات 14 جولائی 2016 10:56
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14جولائی۔2016ء) الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کیلئے اپوزیشن سے تعلق رکھنے والی سیاسی جماعتیں کسی بھی نتیجے پر نہ پہنچ سکی آج دوبارہ اجلاس ہوگا،غیر جانبدار الیکشن کمیشن ملک میں صاف و شفاف الیکشن کی ضمانت ہے سیاسی وابستگی یا ہمدردی رکھنے والے ناموں کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں ،پانامہ لیکس کے بارے میں اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس 19جولائی کو ہوگا،اپوزیشن جماعتوں سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
بدھ کے روز الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کیلئے اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی سربراہی میں منعقد ہوااجلاس میں شاہ محمود قریشی،صاحبزادہ طارق اللہ ،شیخ رشید احمد،حاجی غلام احمد بلور،بیرسٹر سیف ،حالد محموداور اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں حکومت کی ای سی پی ممبران کیلئے جو نام فراہم کئے گئے تھے اور اپوزیشن جماعتوں نے جو نام پیش کئے تھے ان پر غور کیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہوگی کہ قوم کو ایسا الیکشن کمیشن دے سکیں جو مکمل طور پر غیر جانبداز اور سیاسی دباؤ سے آزاد ہوانہوں نے کہاکہ ملک میں اپوزیشن کی تمام سیاسی جماعتیں اس پر متفق ہیں کہ الیکشن کمیشن کے ممبران غیر جانبدار اور سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے نہ ہوں اس وقت ذاتی خواہشات کی بناء پر ممبران کی نامزدگی نہیں کی جائے گی بلکہ ایسے ممبران کا تقرر کیا جائے گا جس پر کوئی بھی سیاسی جماعت انگلی نہ اٹھا سکے انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس آج (جمعرات کو) دوبارہ ہوگا۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعرات 14 جولائی 2016 کی مزید خبریں
-
لارڈز کرکٹ گراؤنڈ پر پاکستان کو فتح کا مزہ چھکے ہوئے 20 سال ہو چکے
-
پاک انگلینڈ سیریز تنازعات کی بجائے کرکٹ کے نام پر یاد رکھی جائے ، الیسٹر کک
-
مصباح الحق، اظہر علی، جنید خان، یاسر شاہ کے ڈوپ ٹیسٹ کلیئر نکلے
-
بینرز سکینڈل،موو آن پاکستان کے رہنما رانا ثناء اللہ کے قریبی ساتھی نکلے
-
جر من حکومت کا سندھ میں چاربلڈبینک تیارکرکے حکومت سندھ کے حوالے کرنے کااعلان
-
لاہور ہائیکورٹ نے گورنمنٹ سائنس کالج کے سابق پرنسپل رانا زاہد بٹ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی،،ملزم کی فرار کرانے کی کوشش پر احاطہ عدالت میدان جنگ بن گیا
-
بینرز لگا کر کوئی نہیں آتا ،جسے آنا ہوتا ہے خود ہی آ جاتا ہے ،جاوید ہاشمی
-
تحریک انصاف کی ٹی وی چینلز کے خلاف شکایت پیمرا کو موصول
-
ملک میں بعض ایسے جاہل ہیں جن کو جمہوریت راس نہیں آتی ،سعد رفیق
-
ملک میں بعض ایسے جاہل ہیں جن کو جمہوریت راس نہیں آتی ،سعد رفیق
-
مریدکے، دربار پر سلام کرنے جانیوالی خواتین کے ساتھ بااثر اوباش نوجوانوں کی بد تمیزی
-
راولپنڈی ،نوبیاہتا دلہن نے بھائی اور کزن کے ساتھ مل کر دوسری شادی کرنیوالے شہری کو لوٹ لیا
-
آرمی چیف کی مقبوضہ کشمیر میں شہریوں کے سفاکانہ قتل کی مذمت
-
وزیر اعظم سے قریبی ساتھیوں کی ملاقات ،تحریک انصاف کو ٹف ٹائم دینے کا مشورہ
-
خورشید شاہ کی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس :بھارتی جارحیت کی شدید مذمت
-
مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز کو بندوق کی نوک پر دبا یا نہیں جا سکتا ، نواز شریف
-
اپوزیشن جماعتوں نے الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کیلئے 12نام شارٹ لسٹ کرلئے
-
القاعدہ رہنما اسامہ بن لادن پاکستان کو تباہ کرنا چاہتے تھے،جلیل عباس جیلانی
-
پولیس اہلکاروں کا بھارت میں علاج،حساس اداروں نے تحقیقات شروع کر دیں
-
مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک کی مہم کا آغاز ہو چکا ہے ،سرتاج عزیز
-
پاکستان اور بھارت رضا مند ہوں تو بان کی مون مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر ثالثی کیلئے تیار ہیں، ترجمان اقوام متحدہ
-
حکمران پانامہ لیکس کو بھی اصغر خان کیس کی طرح داخل دفتر کرنا چاہتے ہیں ،ڈاکٹر طاہر القادری
-
بھارت کا جنگی طیاروں کے حصول سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا،سربراہ پاک فضائیہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات
-
چیف جسٹس کا الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری نہ کرنے پر اظہار برہمی
-
پاکستان بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کر دے،حریت رہنما آسیہ اندرابی کا مطالبہ
-
ڈیوڈکیمرون کااستعفیٰ ملکہ برطانیہ نے منطورکرلیا،تھریسامے نے وزارت عظمیٰ کاعہدہ سنبھال لیا
-
برطانیہ کی نئی وزیراعظم ٹریسامے سے تعمیری مذاکرات کیلئے تیار ہیں، روس
-
سیکورٹی خدشات: فرانس نے ترکی میں سفارتخانہ اور قونصلیٹ بند کر دیئے، 14 جولائی کو قومی دن کی تقریبات بھی منسوخ
-
شام کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، ترک وزیراعظم
-
القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کا تازہ ترین پیغام منظر عام پر
-
’اب جنگ کا وقت آگیا ‘ چینی عوام اْٹھ کھڑی ہوئی
-
جنوبی بحیرہ چین پر دعوے اور قبضے کی جنگ میں ایک نیا موڑ آگیا
-
انڈونیشیا کے ٹانگوں اور بازوٴں سے محروم باہمت لڑکے نے دنیا کو حیران کردیا
-
ڈھاکا : کیفے پر ہونے والے دہشتگرد حملے میں بچ جانے والے 2 افراد لاپتہ
-
ڈیوڈ کیمرون کا نئی وزیر اعظم کو یورپی یونین کے نزدیک رہنے کا مشورہ
-
بھارتی سپریم کورٹ نے ارونا چل پردیش کی حکومت بحال کردی
-
شہرہ آفاق فلم’’چاچی 420‘‘ کی چائلڈ ایکٹر کے نئے روپ نے سب کو حیران کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.