پاکستان اور بھارت رضا مند ہوں تو بان کی مون مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر ثالثی کیلئے تیار ہیں، ترجمان اقوام متحدہ

جمعرات 14 جولائی 2016 11:03

اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14جولائی۔2016ء) اقوام متحدہ کے ترجمان نے مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ میں امن بات چیت اور ثالثی کیلئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

معمول کی بریفنگ کے دوران ترجمان نے کہا کہ اگر دونوں ملک رضا مند ہوں تو سیکرٹری جنرل بان کی مون ان کے درمیان ثالثی کیلئے تیار ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ سیکرٹری جنرل نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تمام مسائل کے حل کیلئے براہ راست مذاکرات کی حوصلہ افزائی کی ہے۔