پاکستان بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کر دے،حریت رہنما آسیہ اندرابی کا مطالبہ

جمعرات 14 جولائی 2016 11:07

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14جولائی۔2016ء)دختران کشمیر کی سربراہ آسیہ اندرابی نے کہاہے کہ بھارت ہمارا دشمن ہے اور کشمیر پاکستان کا اندرونی مسئلہ ہے، پاکستان کو چاہیے کہ بھارت سے اپنے سفارتی تعلقات ختم کر دے ،کشمیر بنے گا پاکستان یہی ہمارا نعرہ ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حریت رہنما آسیہ اندرابی نے کہاہے کہ ہماری ساری قیادت پابند سلاسل ہے ،بھارتی فوج نے کشمیر میں ظلم کا بازار گرم رکھا ہواہے ،ایک ہی عیدگاہ میں 40جنازے پڑھائے گئے ہیں ،2ہزار سے زائد لوگ زخمی ہیں ،پاکستان سے والہانہ محبت پر کشمیری سینے پر گولیاں کھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت ہمارا دشمن ہے اور کشمیر پاکستان کا اندرونی مسئلہ ہے ،پاکستان کو چاہیے کہ بھارت کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات ختم کر دے،کشمیر بنے گا پاکستان یہ ہمارا نعرہ ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہناتھا کہ برہان وانی کے جنازے مین لاکھوں افراد نے شرکت کی اور انہیں پاکستان کے جھنڈے میں لپیٹ کر دفنایا گیاہے۔آسیہ اندرابی کا کہناتھا کہ ہمارا جموں کمشیر اس وقت مقتل گاہ بن چکا ہے ،کئی بچوں کو آنکھوں سے محروم کر دیا گیاہے۔ان کا کہناتھا کہ اگر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں دیکھنی ہیں تو مقبوضہ کشمیر میں دیکھیں ،شوپئیاں میں بھارتی افواج نے گھروں میں گھس کر عورتوں کے ساتھ ظلم کیا۔

متعلقہ عنوان :