کراچی، امجد صابری قتل میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کا مالک گرفتار

ہفتہ 16 جولائی 2016 11:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16جولائی۔2016ء)کراچی کے علاقے گلشن اقبال تیرہ ڈی میں قانون نافظ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے امجد صابری قتل میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کے مالک کو گرفتار کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق امجد صابری قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے گلشن اقبال تیرہ ڈی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے امجد صابری قتل کی واردات میں استعمال ہونیوالی موٹر سائیکل کے مالک کو حراست میں لے لیا ہے۔

معروف قوال کا قتل اجرتی قاتلوں سے کرایا گیا۔پولیس کا کہنا ہے اِس گروہ میں شامل ایک ملزم کو گلشن اقبال بلاک تیرہ ڈی سے حراست میں لیا گیا۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیم اندرون سندھ روانہ کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حراست میں لئے گئے شخص کو پوچھ گچھ کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :