کراچی، حساس اداروں کا دہشت گردی کے خطرے کے حوالے سے الرٹ جاری

ہفتہ 16 جولائی 2016 11:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16جولائی۔2016ء)کراچی میں حساس اداروں نے دہشت گردی کے خطرے کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ امن دشمن دہشتگردوں نے کراچی میں دہشتگردی کا منصوبہ بنا کر دس سے چودہ افراد کو خصوصی ٹاسک دیکرکراچی بھیج دیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز سے وابستہ تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی سخت کی جائے ، ساتھ ہی شاپنگ سینٹرز، پارکس، مساجد اور مارکیٹوں سمیت اہم مقامات کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایات بھی جا ری کی گئی ہیں، اطلاعات ہیں کہ اس وقت موساد، را ،سی آئی اے، ایف بی آئی ، ایم آئی فائیو اور دیگر ممالک کے خفیہ اداروں کے اہلکاروں کی سب سے بڑی تعداد کراچی میں موجود ہے جنہیں کراچی کو غیر مستحکم کرنے کے لیے مختلف اہداف دیے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :