افغان صدر کا وزیر اعظم نواز شریف کو ٹیلی فون، خیریت دریافت

اشرف غنی نے آرمی پبلک سکول حملہ کے ماسٹر مائنڈ عمر خراسانی کی ہلاکت بارے آگاہ کیا اپنی سرزمین سے آخری دہشتگرد کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں،نوازشریف

اتوار 17 جولائی 2016 11:33

اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17جولائی۔2016ء) افغان صدر اشرف غنی نے وزیر اعظم محمد نواز شریف کو ٹیلی فون کر کے خیریت دریافت کی اور آگاہ کیا کہ آرمی پبلک سکول حملہ کے ماسٹر مائنڈ عمر خراسانی کو چار ساتھیوں سمیت ہلاک کر دیا گیا ہے ۔نواز شریف نے کہا کہ دہشتگردی پاکستان اور افغانستان کا مشترکہ خطرہ ہے کاروائی کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان صدر نے ہفتہ کو وزیر اعظم نواز شریف سے ٹیلی فون کیا اور کہا کہ اے پی ایس حملہ کے مجرم اپنے منطقی انجام کو پہنچ گئے ہیں اے پی ایس حملہ پاکستان اور دنیا کے لئے بہت بڑا سانحہ تھا وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے اپنی سرزمین سے آخری دہشتگرد کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں دہشتگردی کے خلاف سیکورٹی فورسز نے بے مثال قربانیاں دی ہیں ۔ دہشت گردی پاکستان اور افغانستان کا مشترکہ خطرہ ہے دہشتگردی کے ناسور سے نمٹنے کے لئے دونوں ممالک کو مربوط کوششیں کرنا ہو گی ۔