آزاد کشمیر کے عوام وادی جنت نظیر کو وادی بے نظیر بنانے کیلئے پیپلزپارٹی کا بھرپور ساتھ دیں، بلاول بھٹو زرداری کی اپیل

ن لیگ کی دھونس اور دھاندلی کو مسترد کر کے آزاد خطہ کی ترقی اور خوشحالی،کشمیر کی آزادی کیلئے پیپلزپارٹی کو21جولائی کو کامیاب بنائیں میں خود یہاں کے معالات کو دیکھوں گا،پاکستان میں اقتصادی ترقی کی بات کرنے والوں نے کرپشن لوٹ مار کے اور کمیشن کھانے کے سواء عوام کو کچھ نہیں دیا۔پیپلزپارٹی نے بڑے میگاپراجیکٹس دیئے، 1977ءء سے آج تک پاکستان پیپلزپارٹی کی تاریخ لازوال قربانیوں سے بھری پڑی ہے، چیئرمین پی پی پی کا مظفرآباد یونیورسٹی گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب

اتوار 17 جولائی 2016 11:41

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17جولائی۔2016ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ وادی جنت نظیر کو وادی بے نظیر بنانے کیلئے پیپلزپارٹی کا بھرپور ساتھ دیں اور چور چوکیدار کی ن لیگ کی دھونس اور دھاندلی کو مسترد کر کے آزاد خطہ کی ترقی اور خوشحالی،کشمیر کی آزادی کیلئے پیپلزپارٹی کو21جولائی کو کامیاب بنائیں۔

میں خود یہاں کے معالات کو دیکھوں گا۔پاکستان میں اقتصادی ترقی کی بات کرنے والوں نے کرپشن لوٹ مار کے اور کمیشن کھانے کے سواء عوام کو کچھ نہیں دیا۔پیپلزپارٹی نے بڑے میگاپراجیکٹس دیئے۔جبکہ موجودہ تخت راؤنڈ نے لوگوں کے حقوق کا بری طرح استحصال کیا۔یونیورسٹی گراؤنڈ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1977ءء سے آج تک پاکستان پیپلزپارٹی کی تاریخ لازوال قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے بزرگ سیاستدان نواب زادہ نصراللہ خان کا یہ بیان کہ میاں محمد نواز شریف سیاستدان نہیں بلکہ بزنس مین ہے جس نے عملی طور پر ثابت کیا کہ پرویز مشرف کے دور میں معافی نامہ داخل کر ملک سے بھاگ گئے تھے اور ان کو شہید بے نظیر بھٹو نے ملک کے اندرواپس لانے میں اپنا کردار ادا کیا۔آصف علی زرداری کو 12سال تک قید رکھا گیا ہمارا احتساب ہر دور میں ہوتا رہا۔

بیرون ملک جائیدادیں بنانے والے اور پاکستان کے لوگوں کو آئی ایم ایف کا مقروض بنانے والوں نے ملک کو اس مقام تک پہنچا دیا ہے کہ جو قرض ان پاکستان کی پوری تاریخ میں نہیں چڑھا وہ آج ملک کے ہر فرد پر چڑھ گیا ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا دارالحکومت مظفرآباد پہنچنے پر پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔

جلسہ گاہ آمد پر یونیورسٹی کالج گراؤنڈ جئے بھٹو جئے بے نظیر بھٹو جئے بلاول کے نعروں سے گونج اٹھا۔پنڈال میں داخل ہوتے ہی ہزاروں کارکنوں نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا۔سٹیج پر قائدین کے ہمراہ بلاول بھٹو نے ہاتھ ہلا کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا۔دارالحکومت مظفرآباد میں پیپلزپارٹی کے انتخابی جلسہ میں حلقہ چار کھاوڑہ،حلقہ چھ،حلقہ کوٹلہ،حلقہ لچھراٹ اور مظفرآبادشہر سے پیپلزپارٹی کے جیالے بڑی تعداد میں موجود تھے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے خطاب میں کہا کہ میاں نواز شریف سیاستدان نہیں بزنس مین ہیں لوٹو کھاؤ لوٹو کھاؤ ان کا مقصد ہے۔ڈرہے کہ کہیں آزاد کشمیر میں ان کی حکومت بن گئی تو آزاد کشمیر کے سارے فنڈز تخت راؤنڈ پر خرچ ہونگے۔ن لیگ کو دھونس دھاندلی سے حکومت نہیں بنانے دینگے۔پی پی کامیاب ہو کر وادی جنت نظیر کشمیر کو وادی بے نظیر بنائینگے۔

جب یہ وادی بے نظیر ہو گی تو اس کی عزت ماں جیسی ہو گی جہاں فوری سستا انصاف ملے گا۔جیالے ن لیگ کی دھاندلی کو روکیں گے آزاد کشمیر کے الیکشن میں تاریخ میں اہم ترین موقع پرر ہونے جا رہے ہیں مجھ سے وعدہ کریں آپ بھٹو شہید بے نظیر کو ووٹ دینگے۔ہمارے مخالفین کے پاس کوئی کشمیر پالیسی نہیں پی پی کی بنیاد مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی ہم نے آزاد کشمیر میں سب کچھ ٹھیک تو نہیں کیا لیکن میں غریبوں کے دلوں میں جینا چاہتا ہوں مودی کے یار کو ایک دھکا اور دو،چور چوکیدار کو ایک دھکا اور دو تخت راؤنڈ کو ایک دھکا اور دو وہ گزشتہ روز مظفرآباد میں یونیورسٹی کالج گراؤنڈ میں بڑے جلسہ سے خطاب کر رہے تھے۔

جلسہ عام سے چوہدری لطیف اکبر،سردار جاوید ایوب،بازل علی نقوی،حنیف اعوان،چوہدری رشید،فریال تالپور،اعتراز احسن اور دیگر قائدین نے خطاب کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ہم نے بڑے منصوبے دیئے ہم دھونس دھاندلی سے ن لیگ کو الیکشن نہیں جیتنے دینگے۔ڈر ہے کہ اگر کہیں ن لیگ کی حکومت بن گئی تو آزاد کشمیر کے سارے فنڈز تخت راؤنڈ پر خرچ ہونگے۔

پیپلزپارٹی مودی کیخلاف اور مسئلہ کشمیر واضح موقف رکھتی ہے مودی کے یاروں کو الیکشن میں مت ووٹ دیں۔ہمارے مخالفین کے پاس کوئی کشمیر پالیسی نہیں ہے آذاد کشمیر کے موجودہ الیکشن تاریخ کے اہم ترین الیکشن ہیں پی پی کی بنیاد ہی مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی تھی میں آج دیکھ رہا ہوں کہ 68سال بعد بھی کشمیریوں کے جنون میں کوئی فرق نہیں آیا پاکستان کی خارجہ پالیسی کہیں نظر نہیں آرہی نواز شریف بتائیں تین سالہ دور حکومت میں ان کی زبان پر کشمیر کا نام کتنی بار آیا۔

موجودہ حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کے باعث ایران افغانستان جیسے برادر ممالک کے ساتھ تعلقات خراب ہیں ہر بارڈر پر ٹینشن ہے۔مقبوضہ کشمیر میں کیا کچھ نہیں ہو رہا کشمیری نوجوانوں کی آنکھوں میں چھرے مارے جا رہے ہیں۔کشمیریوں کو شہید کیا جا رہا ہے۔ہمارے دباؤ کے نتیجہ میں حکومت نے یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا۔ن کی پالیسی صرف لوٹو کھاؤ لوٹو کھاؤ ہے غریب تر ہوتا جا رہا ہے جبکہ امیر تر ہو رہا ہے۔

صرف غریبوں پر ٹیکس لگایا جا رہا ہے۔ہم نے عوامی فلاح کے کئی منصوبے دیئے۔چھ یونیورسٹیاں،تین میڈیکل کالج بنائے پل تعمیر کیے۔سڑکیں تعمیر کی روزگار دیا اور اب پھر برسر اقتدار آکر لوگوں کو ان کے حقوق دینگے۔آخر میں انہوں نے عوام سے ہاتھ کھڑے کروا کر ووٹ کا وعدہ لیا اور چور چوکیدار کو مودی کے یار کو ایک دھکا اور دو ایک دھکا اور دو انہوں نے کہا کہ نواز شریف ناکام ناکام ناکام ہو چکے ہیں۔جلسہ گاہ کو پارٹی پرچموں بڑے بڑے پینا فلیکسس سے سجایا گیا تھا انتظامیہ نے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کر رکھے تھے۔