آرمی چیف کے حوالے سے پوسٹر لگانے والے اداروں کو دعوت گناہ دے رہے ہیں ، ہمارے ادارے دعوت گناہ قبول کرنے والے نہیں ، ترکی کے عوام نے رات کو سڑکوں پر نکل کر بغاوت ناکام بنا دی ، ترک صدر کی طرح نواز شریف بھی غالب آئیں گے ،نواز شریف سے احتساب کا مطالبہ کرنے والے سب چور ہیں ان کو کوئی حق نہیں کہ وہ عوامی لیڈر سے احتساب کا مطالبہ کریں، سیاسی لاوراث نواز شریف کی شہرت سے گھبرا رہے ہیں

وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کا سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب

اتوار 17 جولائی 2016 11:41

سیالکوٹ ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17جولائی۔2016ء )وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کے حوالے سے پوسٹر لگانے والے اداروں کو دعوت گناہ دے رہے ہیں ، ہمارے ادارے دعوت گناہ قبول کرنے والے نہیں ، ترکی کے عوام نے رات کو سڑکوں پر نکل کر بغاوت ناکام بنا دی ، ترک صدر کی طرح نواز شریف بھی غالب آئیں گے ،نواز شریف سے احتساب کا مطالبہ کرنے والے سب چور ہیں ان کو کوئی حق نہیں کہ وہ عوامی لیڈر سے احتساب کا مطالبہ کریں، سیاسی لاوراث نواز شریف کی شہرت سے گھبرا رہے ہیں ۔

وہ ہفتہ کو سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کر رہے تھے ۔ وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف نے کہا کہ اگلے سال ملک میں پانچ سے چھ ہزار میگا واٹ بجلی کی پیداوار کا اضافہ ہو گا ۔ اب تو دکانداروں کے جنریٹر بھی نہیں بک رہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے احتساب کا مطالبہ کرنے والے سب چور ہیں ان کو کوئی حق نہیں کہ عوامی لیڈر سے احتساب کا مطالبہ کریں ۔

وزیر اعظم نواز شریف کی شرافت ہے کہ وہ خود کو احتساب کے لئے پیش کررہے ہیں ۔ سیاسی لاوارث نواز شریف کی شہرت سے گھبرا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دس لاکھ عوام کے جلسے کی باتیں کرنے والا سیالکوٹ میں دو ہزار افراد بھی اکٹھے نہ کر سکا ۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کے حوالے سے پوسٹر لگانے والے اداروں کو دعوت گناہ دے رہے ہیں ، ہمارے ادارے دعوت گناہ قبول کرنے والے نہیں ، ترکی کے عوام نے رات کو سڑکوں پر نکل کر بغاوت ناکام بنا دی ، ترک صدر کی طرح نواز شریف بھی غالب آئیں گے۔