مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فورسز نے ایک اور کشمیری کوشہیدکردیا،شہداء کی تعداد 44ہوگئی

اتوار 17 جولائی 2016 11:42

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17جولائی۔2016ء) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز نے ضلع کپوارہ میں ایک اور کشمیری نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کردیا ہے جس سے حالیہ انتفادہ کے دوران شہید ہونے والے نہتے کشمیریوں کی تعداد 44ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے ہتھمولہ میں پرامن مظاہرین پر فائرنگ کے دوران شہید کردیا۔ شہید ہونے والے نوجوان کی شناخت شوکت احمد ملک کے طور پر ہوئی ہے۔ بھارتی فورسز نے گزشتہ روزاسی ضلع کے علاقے خمریال میں بھی ایک نوجوان مشتاق احمد گنائی کو شہید کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :