تحریک احتساب چلنے والی ہے ، بڑی گردنیں بڑے پھندوں میں ہونگی، طاہر القادری
کرپٹ حکومت کی رخصتی پر شریف حکومت کے ” شریف النفس“ اراکین بھی مٹھائیاں بانٹیں گے نواز شریف اور بھارتی حکمرانوں کے درمیان قومی نہیں ذاتی اورکاروباری دوستی ہے، ریاستی طاقت اور قومی وسائل کے ذاتی استعمال کا نام جمہوریت رکھ لیا گیا،برمنگھم میں گفتگو
پیر 18 جولائی 2016 10:53
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18جولائی۔2016ء)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ تحریک احتساب چلنے والی ہے ،بڑی گردنیں بڑے پھندوں میں نظر آئیں گی کرپٹ حکومت کی رخصتی پر عوام کے ساتھ ساتھ شریف حکومت کے ” شریف النفس“ اراکین بھی مٹھائیاں بانٹیں گے۔ترکی میں عالمی سازش کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا ۔
ترک عوام اور حکومت ملکی استحکام قائم رکھنے پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ شریفوں کی کرپشن کا دنیا میں کہیں موازنہ نہیں۔شریف برادران کو آزادی کشمیر اور پاکستان کی سلامتی و بقا کے امور سے کوئی دلچسپی نہیں۔”بادشاہ سلامت “چاہتے ہیں بس ان کے اثاثے ،اکاؤنٹس اور کاروبار سلامت رہیں۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کا خون انکے گلے پڑے گا ۔(جاری ہے)
14 بے گناہوں کے قتل عام پر آج تک کسی ایک بڑے افسر کو نہیں پکڑا گیا ،حکمرانوں کو علم ہے کہ وہ جس بڑے کو بھی ہاتھ لگائیں گے وہ وعدہ معاف گواہ بن جائیگا۔
کلین چٹیں دینے اور لینے والے حساب کتاب کیلئے تیار رہیں،سرکاری محکموں کی چٹیں انکے کسی کام نہیں آئینگی ۔وہ گذشتہ روز برمنگھم میں پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کر رہے تھے ۔اسلام آباد میڈیا سیل کے مطابق سربراہ عوامی تحریک سے برمنگھم میں UKکی پارلیمنٹ کے ممبر خالد محمود اور مرکزی جماعت اہلسنت کے نو منتخب قائدین نے علامہ پیر سید زاہد حسین شاہ کی قیادت میں ملاقات کی ۔سربراہ عوامی تحریک سے منہاج القرآن برطانیہ کے صدر سید علی عباس بخاری نے بھی دیگر رہنماؤں کے ہمراہ ملاقات کی ۔سربراہ عوامی تحریک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان سے کوئی ملاقات طے تھی اور نہ کوئی رابطہ ہے ۔ 31 جولائی کو پاکستان میں تمام اپوزیشن قائدین کے ساتھ سانحہ ماڈل ٹاؤن ، حکمرانوں کے احتساب اور آئندہ کے متفقہ لائحہ عمل کے حوالے سے تفصیل سے قومی امور پر مشاورت ہو گی ، انہوں نے کہاکہ 19 جولائی کو ٹی او آرز کمیٹی کے اجلاس میں عوامی تحریک کا 3رکنی وفد شریک ہو گا ۔ انہوں نے کہاکہ پانامہ لیکس کے انکشافات کے بعد نواز حکومت کی اخلاقی اتھارٹی ختم ہو گئی ۔ہم جنہیں پاکستان کا وکیل نہیں مانتے وہ کشمیر کے وکیل کیسے ہو سکتے ہیں؟انہوں نے کہاکہ کشمیر کازکے نام پر قومی خزانے سے جو بھاری رقوم نکلوائی گئیں ،انکا حساب دیا جائے ۔۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کو پاکستان کے مستقبل اور کشمیر کی آزادی سے کوئی سروکار نہیں ،نواز شریف اور بھارتی حکمرانوں کے درمیان قومی نہیں ذاتی اورکاروباری دوستی ہے،یہ ایک دوسرے کی شادیوں پر آتے جاتے ہیں ،ذاتی اور خاندانی تعلقات رکھنے والے میاں نواز شریف اپنے بھارتی ہم منصب کو فون کر کے کشمیر میں جاری بربریت کا سبب معلوم کیوں نہیں کرتے ؟ انہوں نے کہاکہ انکے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے بیانات سیاسی ڈرامے کے سوا کچھ نہیں ،حکمران بتائیں انہوں نے تین سال میں کشمیر کاز کیلئے کیا کیا؟ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی کشمیر کاز کی بہتر خدمت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام کرپشن ،ظلم و بربریت اور نا انصافی سے تنگ آ چکے ہیں ۔45ڈگری کے درجہ حرارت پر 16،16گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا کر رہے ہیں،لوڈ شیڈنگ نے کاروبار زندگی معطل کر دیا ہے جبکہ حکمران اپنے محلات میں چین کی نیند سوئے ہوئے ہیں،ریاستی طاقت اور وسائل کے ذاتی اور سیاسی استعمال کا نام جمہوریت رکھ لیا گیا ۔عوام اب ظلم و بربریت کی حکومت سے نجات اور تحریک احتساب چاہتے ہیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
پیر 18 جولائی 2016 کی مزید خبریں
-
ترکی میں ناکام بغاوت کے حوالے سے پاک فوج کے کردار کو زیربحث لانا مناسب رویہ نہیں‘ وزیراعلیٰ پنجاب
-
لاہور میں شدید بارشیں، مکانات کی چھتیں گرنے سے 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق
-
صوبائی ، اے این پی کے سابق ایم پی اے حاجی محمدشعیب حجرے میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے زخمی
-
پاکستان اب فوجی حکومت اور آمریت کا متحمل نہیں ہوسکتا‘یوسف رضا گیلانی
-
سیالکوٹ،وفاقی وزیر خواجہ محمدآصف کی مسلم لیگ ہاؤس میں کھلی کچہری
-
آزاد کشمیر کے جی ایس ایم سسٹم کو تھری جی سے منسلک کرنے کے لےئے اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں،سیکٹر کمانڈر ایس سی او کرنل محمد علی ندیم
-
ریاض فتیانہ نے اپنی جماعت عوام لیگ کے نام سے رجسٹر کروا لی
-
قندیل بلوچ کے قتل میں مفتی عبدالقوی کا ہاتھ، پولیس کا تفتیش کا ارادہ
-
پنجاب بھر کے ارکان اسمبلی کے فنڈز کشمیر الیکشن سے مشروط
-
پاکستان میں فوج آ جائے تو خوشیاں منا کر مٹھایاں بانٹی جائیں گی،عمران خان
-
ترکی، ناکام فوجی بغاوت میں ملوث 6000 افراد گرفتار،مزید گرفتاریوں کا امکان
-
مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال، سید علی گیلانی نے قیام امن سے متعلق چار نکاتی امن فارمولا جاری پیش کردیا
-
آزاد کشمیر الیکشن، فوج کو آرٹیکل 245کے تحت اختیارات دینے کا نوٹیفیکیشن جاری
-
تحریک احتساب چلنے والی ہے ، بڑی گردنیں بڑے پھندوں میں ہونگی، طاہر القادری
-
استنبول ایئرپورٹ پر پھنسے تمام پاکستانیوں کو سہولت فراہم کی گئی‘ تمام پاکستانی محفوظ طریقے سے واپس پہنچ چکے ہیں‘ دفتر خارجہ
-
ملک کے مختلف حصوں میں بارشیں، موسم خوشگوار ہوگیا
-
وزارت مذہبی امور کی طرف سے حج 2016ء کے لئے طالبان پس منظر رکھنے والے دو اعلیٰ پولیس افسران کی خدمات حاصل کرنے کا انکشاف
-
وزیر اعظم نے پراپرٹی ڈیلرز کے احتجاج کا نوٹس لے لیا ، اسحاق ڈار کو معاملہ حل کرنے کی ہدایت
-
تر بیتی مشقو ں کا جھا نسہ دے کر حکومت کا تختہ الٹانے کے لئے لے جا یا گیا ،گرفتار ترک فوجی اہلکار
-
ٹرمپ نے گورنرانڈیانا مائیک پنس کونائب صدر منتخب کرلیا
-
سعودی عرب کا ترکی میں حالات معمول پر آنے کا خیرمقدم
-
امریکہ کی دو ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات ، تین پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد ہلاک
-
منگولیا میں ایشیا یورپ سربراہی اجلاس اختتام پذیر
-
ترکی میں ناکام بغاوت سے متعلق سلامتی کونسل میں قرارداد، مصر نے راستہ روک دیا
-
آرمینیا میں مسلح افراد کا پولیس سٹیشن پر حملہ
-
بھارت، اترپر دیش میں زہریلی شراب پینے سے 19 افراد ہلاک
-
فرانس ، حملے کے الزام میں خاتون سمیت 2 افراد کو گرفتار
-
ویڈیو گیم” پوکی مون گو‘ ‘کیلئے نوجوان نے ملازمت چھوڑ دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.