ملتان پولیس کیلئے معروف ماڈل قندیل بلوچ کا قتل معمہ بن گیا
ماں کے بیان کے بعدپولیس کافرانزک رپورٹ کی روشنی میں مفتی عبدالقوی سمیت کسی بھی ملوث شخص کوشامل تفتیش کرنے کاامکان،ذرائع
منگل 19 جولائی 2016 10:27
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19جولائی۔2016ء)ملتان پولیس کے لیے ملک کی معروف ماڈل اور سوشل میڈیا سٹارقندیل بلوچ کے قتل کا مقدمہ ایک معمہ بن گیا اور پیچیدہ رخ اختیار کرتاجا رہا ہے ۔ سی پی او ملتان اظہر اکرم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ قندیل بلوچ کے قتل میں ملوث گرفتار اسکے بھائی وسیم سے تفتیش جاری ہے اور ملتان پولیس اس سے ملنے والے شواہد اور قندیل بلوچ کے گھر سے ملنے والے اہم شخصیات کے ملنے والے وزیٹنگ کارڈزکی جانچ پڑتال کے بعد تفتیش کے دائرہ کار کو بڑھاتے ہوئے اور پوسٹ مارٹم کی فرانزک رپورٹ آنے کے بعدجو بھی شخص ملوث پایا گیا اس کو شامل تفتیش کیا جائے گا ۔
سی پی او اظہر اکرم کے مطابق قندیل بلوچ کے بھائی اسلم کو شامل تفتیش کرنے کے لیے حساس ادارے کو خط لکھ دیا گیا ہے۔(جاری ہے)
جبکہ ملتان پولیس کے قندیل بلوچ قتل کیس کے تفتیش کرنے والے ذرائع کے مطابق قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی اور دیگر افراد کو شامل تفتیش کیے جانے کا بھر پور امکان ہے ۔ادھر مفتی عبدالقوی نے کہا ہے کہ ملتان پرلیس نے فی الحال قندیل قتل کیس میں ان سے کوئی رابطہ نہ کیا ہے تاہم ملتان پولیس کی جانب سے قندیل بلوچ قتل کیس میں ان کو شامل تفتیش کرنے کا کوئی جواز نہ ہے تاہم اگر ملتان پولیس نے تعاون مانگا تو وہ دونگا۔
قندیل بلوچ کی ماں انور مائی نے گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ میرے بیٹے وسیم کو قندیل بلوچ کے قتل پر مفتی عبد القوی اور اس کے دیگر ساتھیوں نے اکسایا ہے اور میرے حساب سے مفتی عبدالقوی اور اس کے ساتھی بھی اتنے ہی ذمہ دار ہیں جتناوسیم اور قندیل بلوچ کے قتل میں اس کے سابق شوہر بھی شامل ہیں۔ انور مائی نے کہا کہ جس رات قندیل کو قتل کیا گیا تھا اس رات ایک شخص ہمارے گھر کے باہر گھوم رہا تھا جو کہ قتل کہ بعد گھر میں آگیا تھا جسے سامنے آنے پر میں شناخت کر لوں گی۔جبکہ قندیل بلوچ کے والد عظیم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ قندیل بلوچ میری بیٹی نہیں بیٹا تھی جس نے وسیم سمیت ہم سب کے لیے بہت کچھ کیا جس بے دردی سے وسیم نے قندیل کو قتل کیا ہے میں بھی اسکا انجام ایسی اضطراب میں ہی دیکھنا چاہتا ہوں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
منگل 19 جولائی 2016 کی مزید خبریں
-
وزیراعظم نواز شریف ٹانگ کے زخم میں انفکیشن باعث بخار میں مبتلا ہو گئے
-
وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی اسلام آباد آمد،اہم شخصیات سے ملاقاتیں
-
خیبرپختونخوااسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں اورمراعات میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ
-
کراچی سپرہائی وے پر مبینہ پولیس مقابلے میں کالعدم تنظیم کا کمانڈر صالح رحمانی سمیت 4 افرادہلاک ، 2پولیس اہلکار زخمی
-
کشمیرانتخابات ، ایل اے 30جموں ون سے جماعت اسلامی کے امیدوار اعجاز کیانی(ن)لیگ کے حق میں دستبردار
-
قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس
-
چیف سیکرٹری پنجاب کاپالتوبلالاپتہ، لاہورپولیس کے لئے چیلنج
-
اسلام آباد،تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس نے انڈر نائنٹین ہاکی کے دوکھلاڑیوں کو چرس پینے کا الزام لگاتے کر تھانے بند کردیا
-
پاکستان تحریک انصاف کا آئندہ پیر کو نیب کے دفترکے سامنے احتجاج کرنے کا فیصلہ
-
جادوگرو ں اور عا ملو ں پر ٹیکس، وکلا ء نے معا ملہ اسلا می نظریاتی کو نسل بجھو ا نے کا مطا لبہ کر دیا
-
دیربالا،سڑک کنارے نصب بم میں دھماکہ،گاڑی میں سوار 7افرادجاں بحق
-
ترک فضائیہ کے سابق سربراہ اکن از نوک نے ناکام بغاوت کا ماسٹر مائنڈ ہونے کا اعتراف کر لیا
-
ملتان پولیس کیلئے معروف ماڈل قندیل بلوچ کا قتل معمہ بن گیا
-
21 جولائی کو آزاد کشمیر کے عوام پی ٹی آئی کو جتوا کر اسی طرح تاریخ رقم کریں گے،عمران خان
-
بلاول بھٹو کا بان کیمون کے نام خط
-
سینٹ ، نیب اختیارات میں کمی کے بل پرحکومت کی حلیف پشتونخواہ کی مخالفت
-
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کا پرامن،صاف،شفاف اور غیر جانبددارانہ انعقاد
-
پاکستان اوربرطانیہ دفاعی تعاون فورم کا برطانیہ میں اجلاس
-
سینٹ نے عبدالستار ایدھی کو انسانیت کا مسیحا ،نوبل پرائز کا اصل حقدار قرار دیدیا،قرارداد منظور
-
عمران خان جمہوری نظام کو الٹ پلٹ کرنے کے حق میں ہرگز نہیں ، ان کی تقریر کے ایک جملے کو غلط انداز میں لیا گیا، ترجمان پی ٹی آئی کی وضاحت
-
لاہور اورکراچی میں کھانسی کے شربت سے بیس افراد کے ہلاکت کی تحقیقاتی رپورٹ کے بعد بھارتی ادویات ساز کمپنی پر پابندی عائد
-
ٹویٹر انتظامیہ بھارتی دباؤ کا شکار ، مظلوم کشمیری کے حق کیلئے آواز اٹھانے پر حافظ سعید کا اکاؤنٹ بلاک کر دیا
-
بجلی کے منصوبے جلد سے جلد مکمل کرنا چاہتے ہیں ،تھر میں کوئلے کی مائینز پر کام جاری ہے ، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے
-
بیٹی نہایت دلیر اور اثر و رسوخ رکھنی والی تھی ، جو کچھ کمایا شو بز سے کمایا، 5 ماہ اور زندہ رہتی تو کہاں سے کہاں پہنچ جاتی، والد قندیل بلوچ
-
تھائی لینڈ پاکستان کے ساتھ فری ٹریڈ معاہدہ کررہا ہے جس سے دونوں ملکوں کی معیشت کو فائدہ پہنچے گا،سفیر سوچرٹ ینگ سائنگ
-
امریکہ ترکی کے ساتھ تعلقات اور ترک جمہوری حکومت کی قدر کرتا ہے ، فتح اللہ گولن کی حوالگی سے متعلق درخواست کو قوانین پر پرکھا جائے گا، ترجمان وائٹ ہاؤس
-
ایڈز کی ادویات کے لیے اے ٹی ایم جیسی مشین متعارف
-
قازقستان، نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، ایک فوجی ہلاک،متعدد زخمی
-
بنگلادیش ، جنگی جرائم کے مقدمات میں تین افراد کو سزائے موت اور پانچ کو عمر قید کی سزا
-
مراکش افریقی یونین میں دوبارہ شمولیت کا خواہش مند
-
شمالی کوریا جلد ایک اور میزائل تجربہ کر سکتا ہے ، جنوبی کوریا
-
کینیڈا، ائرشو کے دوران طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.