سینٹ ، نیب اختیارات میں کمی کے بل پرحکومت کی حلیف پشتونخواہ کی مخالفت

تحریک انصاف نے حکومت کاساتھ دیا

منگل 19 جولائی 2016 10:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19جولائی۔2016ء)سینٹ میں نیب کے اختیارات کم کرنے کے حوالے سے پیش کئے جانے والے بل پرحکومت کی حلیف پشتونخواہ نے مخالفت کی جبکہ اپوزیشن جماعت تحریک انصاف نے حکومت کاساتھ دیا۔

(جاری ہے)

پیرکے روزسینٹ اجلاس کے موقع پراس وقت ڈرامائی صورتحال پیداہوئی جب قومی احتساب آرڈیننس میں مزیدترمیم کابل پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹرتاج حیدرنے پیش کیابل رائے شماری کے موقع پرپشتونخواہ ملی عوامی پارٹی نے اپوزیشن جماعتوں کاساتھ دیاجبکہ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرزنے حکومت کاساتھ دیکربل کومستردکرنے میں اہم کرداراداکیاہے

متعلقہ عنوان :