پاکستان اوربرطانیہ دفاعی تعاون فورم کا برطانیہ میں اجلاس

سیکرٹری دفاع کی برطانوی سیکرٹری آف سٹیٹ سے ملاقات، دوطرفہ سلامتی کے تعاون اوردہشتگردی کے معاملات پرتبادلہ خیال

منگل 19 جولائی 2016 10:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19جولائی۔2016ء)پاکستان اوربرطانیہ دفاعی تعاون فورم (ڈی سی ایف) کا15واں دور پیر کو برطانیہ میں ہوا۔ فورم میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری دفاع ،لیفٹیننٹ جنرل(ریٹائرڈ)محمد عالم خٹک جبکہ برطانوی وفد کی قیادت سیکرٹری آف سٹیٹ برائے دفاع سٹیفن لوویگروو کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ فورم ”بہتر سکیورٹی بات چیت فورم“ کے تحت تعاون پانچ جزئیات میں سے ایک ہے۔

ابتدائی اجلاس سے پہلے سیکرٹری دفاع محمد عالم خٹک نے سٹیفن لوویگروو سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور دوطرفہ سلامتی کے تعاون اور انسداد دہشت گردی کے معاملات پربات چیت کی۔ دونوں ممالک نے دفاعی تعاون بڑھانے اور مزید وسعت دینے کیلئے بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ فیصلہ کیا گیا کہ16واں ڈیفنس کواپریشن فورم آئندہ سال(2017) میں پاکستان میں منعقد ہوگا۔

متعلقہ عنوان :