کشمیر کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو وزیراعظم 2014 کا دھرنا بھول جائیں گے،بلاول بھٹو

نواز شریف کے خلاف عمران خان کی جمہوری انداز میں حمایت کرتا ہوں ، پا کستان کی کوئی خارجہ پالیسی ہے نہ ہی کوئی وزیر خارجہ ،ملک کی تمام سرحدوں پر حالت تناؤ کا شکار ہیں وقت آگیا ہے اپنی خارجہ پالیسی کو درست کیا جائے ، پریس کانفرنس

بدھ 20 جولائی 2016 10:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جولائی۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردار ی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات میں تشدد کا منصوبہ بنایا گیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگر دھاندلی اور خون خرابے کی کوشش کی گئی تو وزیراعظم 2014 کا دھرنا بھول جائیں گے،نواز شریف کے خلاف عمران خان کی جمہوری انداز میں حمایت کرتا ہوں ، پا کستان کی کوئی خارجہ پالیسی ہے نہ ہی کوئی وزیر خارجہ ،ملک کی تمام سرحدوں پر حالت تناؤ کا شکار ہیں، وقت آگیا ہے اپنی خارجہ پالیسی کو درست کیا جائے ۔

پیپلزپارٹی کے سینیر رہنماؤں کے ہمراہ منگل کے روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پا کستان کی نہ تو کوئی خارجہ پالیسی ہے اور نہ ہی کوئی وزیر خارجہ ، حکومت کی ناکامیوں کی وجہ سے پاکستان کی تمام سرحدوں پر حالت تناؤ کا شکار ہیں، وقت آگیا ہے کہ اپنی خارجہ پالیسی کو درست کیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے مودی کو کلین چٹ دے رکھی ہے، آپ وزیراعظم پاکستان ہیں کوئی بزنس مین نہیں، آپ کو قومی معاملات پر سوچنا ہوگا، نواز شریف صرف اپنے کاروبار کے متعلق ہی سوچتے ہیں عوام کا نہیںِ، اسٹیل، فرغی اور انڈوں سمیت تمام چیزوں پرآپ اور اور آپ کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار مارکٹنگ بھی کرتے ہیں، بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کشمیری قوم ایک غربت مند قوم ہیں، انہوں نے آزادی کیلئے بہت قربانیاں ہیش کی ہیں، کشمیریوں کی آزادی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئے، میری سمجھ سے بالا تر ہیں کہ اقوام متحدہ میں قراردادوں کی منظوری کے باوجود کشمیر کا مسئلہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لیں اور کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو بند کروائیں، بلاول بھٹو زرداری کے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کے الیکشن بہت اہم ہیں اگر مسلم لیگ ن نے دھاندلی اور خون خرابہ کیا تو 2014کا دھرنا بھول جائیں گے، ہم نے جنرل ضیاء کی آمریت اور جنرل پرویز مشرف کا مارشل لا دیکھا اور ان کے خلاف کھڑے ہوئے تھے، آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی کی حکومت نے تمام شعبوں میں ترقی کی، اب مسلم لیگ ن کے پاس آزاد کشمیر میں دھاندلی کے علاوہ کوئی چارہ نظر نہیں آیا، آزاد کشمیر کی عوام 21جولائی کو تیر پر ہی ٹھپہ لگائیں گئے،چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ نواز شریف کے خلاف عمران خان کی جمہوری انداز میں حمایت کرتے ہیں، ذوالفقار علی بھٹو کو عدالتی قتل کرایا اور متحرمہ شہید بھٹو کو دہشتگردوں نے شہید کیا، سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کو 8سال جیل میں رکھ کر جھوٹے مقدمات چلائے گے، انہوں نے کہا کہ پہلے بھی کہا تھا کہ جمہوریت ہی بہترین انتقام ہے، آج بھیا اس پر قائم ہیںِ،ہانامہ لیکس کو 3ماہ گز چکے ہیں ابھی تک احتساب شروع نہیں ہوا، ملک کے وزیراعظم کا پانامہ لیکس میں نام آنے پر بہت شرمندگی ہوئی۔