سندھ میں رینجرز کی تعیناتی اور کراچی میں خصوصی اختیارات کی مدت بیک وقت ختم

سندھ میں رینجرز کوپولیس کی معاونت کیلئے 20سال قبل تعینات کیاگیا،کراچی میں رینجرز کوخصوصی اختیارات 2013میں دئیے گئے تھے

بدھ 20 جولائی 2016 10:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جولائی۔2016ء)سندھ میں رینجرز کی تعیناتی اور کراچی میں خصوصی اختیارات کی مدت بیک وقت ختم ہوگی۔سندھ میں رینجرز کوپولیس کی معاونت کیلئے 20سال قبل تعینات کیاگیاتھا۔کراچی میں رینجرز کوخصوصی اختیارات 2013میں دئیے گئے تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب رینجرز کے خصوصی اختیارات اورتعیناتی کی مدت بیک وقت ختم ہوگی۔سندھ میں رینجرز کوپولیس کی معاونت کیلئے 20سال قبل تعینات کیاگیاتھا،اندرون سندھ رینجرز کی تعیناتی آرٹیکل 147کے تحت کی گئی تھی ،رینجرز کی تعیناتی میں توسیع سالانہ بنیادپرکی جاتی تھی ،دوسری جانب کراچی میں رینجرز کوخصوصی اختیارات 2013میں دئیے گئے تھے،کراچی میں رینجرز کوانسدادہشت گردی ایکٹ کے تحت اختیارات دئیے گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :