پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میاں منظور وٹو سے ارباب غلام رحیم اور سعید اکبر خان نوانی کی اہم ملاقات

جمعرات 21 جولائی 2016 10:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21جولائی۔2016ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظوراحمد وٹو سے سابق وزیر اعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم اور سابق صوبائی وزیر سردار سعید اکبر خان نوانی نے اُن کی رہائش گاہ وٹو ہاؤس لاہور میں اہم ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے میاں منظور وٹو کافی عرصے سے سیاسی منظر نامے سے غائب ہیں اور پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ ن کے رہنماوٴں کی اس ملاقات کو کافی معنی خیز انداز میں دیکھا جا رہا ہے۔