آزاد کشمیر میں پر امن انتخابات جمہوری طاقتوں کی فتح ہے ، یہ انتخابات جمہوریت پر عوام کے اعتماد کے عکاس ہیں ، ہار اور جیت انتخابات کا حصہ ہیں ، امید ہے کہ منتخب نمائندے آزاد کشمیر کے عوام کی فلاح کے لئے کام کریں گے

وزیر اعظم نواز شریف کی آزاد کشمیر انتخابات کے کامیاب انعقاد پر منتخب نمائندوں اور عوام کو مبارک باد

جمعہ 22 جولائی 2016 10:36

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22جولائی۔2016ء ) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں پر امن انتخابات جمہوری طاقتوں کی فتح ہے ، یہ انتخابات جمہوریت پر عوام کے اعتماد کے عکاس ہیں ، ہار اور جیت انتخابات کا حصہ ہیں ، امید ہے کہ منتخب نمائندے آزاد کشمیر کے عوام کی فلاح کے لئے کام کریں گے ۔ جمعرات کو آزاد کشمیر انتخابات کے کامیاب انعقاد پروزیر اعظم نواز شریف نے منتخب نمائندوں اور عوام کو مبارک باد دی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اپنے بیان میں وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پر امن انتخابات جمہوری طاقتوں کی فتح ہے اور یہ انتخابات جمہوریت پر عوام کے اعتماد کے عکاس ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہار اور جیت انتخابات کا حصہ ہیں ۔ متحرک جمہوریت جمہوری نظام کا تسلسل ہوتی ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ توقع ہے نو منتخب نمائندے مقبوضہ کشمیر کے تحریک آزادی کو مستحکم کریں گے اور تحریک آزادی کی غیر متزلزل حمایت کسی بھی سیاسی تفریق سے بالاتر ہو کر کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے منتخب نمائندے آزاد کشمیر کی عوام کے فلاح کے لئے کام کریں گے ۔ وفاقی حکومت عوامی فلاح میں نو منتخب نمائندوں کی ہر ممکن مدد کرے گی ۔