سندھ ہائی کورٹ نے وسیم اختراوررؤف صدیقی کی درخواست ضمانت مسترد کردی

جمعہ 22 جولائی 2016 10:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22جولائی۔2016ء)سندھ ہائی کورٹ نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء وسیم اختراوررؤف صدیقی کی درخواست ضمانت مسترد کردی تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے پاک سرزمین کے رہنماء انیس وسیم اختر اوررؤف صدیقی کی جانب سے ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف دہشت گردوں کوعلاج فراہم کرنے کے مقدمہ میں شریک ملزمان متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء وسیم اختر اوررؤف صدیقی کی جانب سے دائر درخواستوں جن میں موقف اختیار کیاگیا تھاکہ وہ مذکورہ مقدمہ میں براہ راست ملزم نہیں ہیں ان کانام محض جے آئی ٹی رپورٹ پرشامل کیاگیا ہے لہذا ان کومذکورہ مقدمہ میں ضمانت پررہاکیاجائے جس پرعدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کاحکم دیا واضح رہے کہ گزشتہ دنوں انسداددہشت گردی کی عدالت نے سماعت کے دوران ان ملزمان کی عبوری درخواست پرمنسوخ کردی تھی۔

متعلقہ عنوان :