سندھ میں رینجرز کے اختیارات کا معاملہ، سابق صدر زرداری نے 24جولائی کو دبئی میں اجلاس طلب کر لیا

جمعہ 22 جولائی 2016 10:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22جولائی۔2016ء ) سابق صدر آصف زرداری نے کراچی میں رینجرز کے اختیارات کے معاملے پرپارٹی رہنماوں کو 24جولائی کو دبئی میں طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے 24 جولائی کو دوبئی میں پارٹی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں قائم علی شاہ سمیت پارٹی کے اہم رہنما شرکت کریں گے۔ اجلاس میں شرکت کراچی میں رینجرز کے اختیارات کے معاملے پر سندھ حکومت اور وزرت داخلہ کے درمیان کشیدگی پر بھی غور کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں پاناما لیکس پر پارٹی موقف پر بھی بات کی جائے گی۔