کشمیریوں نے دل خوش کردیا بڑے بڑے برج الٹ دئیے،نواز شریف
پوزیشن نے جتنی سیٹیں آزاد کشمیر میں جیتیں ان کے دھرنے اور احتجاج میں بھی اتنے ہی لوگ ہوں گے، کشمیر کی آزادی کو کوئی نہیں روک سکتا منفی سیاست کرنے والوں کو آزاد کشمیر کی عوام نے انتخابات میں مسترد کردیا،سیاست میں کامیابی دھرنے سے نہیں بلکہ کچھ کرنے سے ملتی ہے نوجوانو کمر کس لو آزاد کشمیر میں ترقی کے دن آنیوالے ہیں، آزاد کشمیر میں موٹر وے،ہائی ویز کا جال بچھا دیں گے، مظفر آباد میں اجتماع سے خطاب
ہفتہ 23 جولائی 2016 10:24
مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جولائی۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے جتنی سیٹیں آزاد کشمیر میں جیتیں ان کے دھرنے اور احتجاج میں بھی اتنے ہی لوگ ہوں گے کشمیریوں نے دل خوش کردیا بڑے بڑے برج الٹ دئیے۔ ترقی کا نیا دور شروع ہونے والا ہے۔ کشمیر کی آزادی کو کوئی نہیں روک سکتا ہم منتظر ہیں جب ”کشمیر بنے گا پاکستان“ گزشتہ روز آزاد کشمیر مظفر آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ الیکشن میں کامیابی کے نتائج ملتے ہی میرے دل نے کہا کہ مظفر آباد جاؤں اور عوام کا شکریہ ادا کروں۔
آزاد کشمیر والو آپ نے دل خوش کردیا میں کیسے شکریہ ادا کروں میری صحت یابی کیلئے دعائیں کیں۔ آزاد کشمیر کی عوام کو سلام پیش کرتاہوں۔(جاری ہے)
منفی سیاست کرنے والوں کو آزاد کشمیر کی عوام نے انتخابات میں مسترد کردیا اگلا راستہ دکھایا۔ نواز شریف نے کہا کہ ان کو یاد رکھنا چاہیے کہ سیاست میں کامیابی دھرنے سے نہیں بلکہ عوام کیلئے کچھ کر دکھانے سے ہی ملتی ہے وزیراعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر کے نوجوانو کمر کس لو آزاد کشمیر میں ترقی اور انقلاب کا دن آنے والے ہیں۔
آزاد کشمیر میں موٹر وے ‘ ہائی ویز کا جال بچھا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج خوشی کا دن ہے اپنے مقبوضہ کشمیر کے شہداء اور تحریک آزادی کے بھائیوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے۔ مقبوضہ کشمیر کی عوام کی آزادی کی تحریک کو کوئی نہیں روک سکتا۔ ہم منتظر ہیں جب کشمیر بنے گا پاکستان کشمیری عوام جہاں مل جل کر آزادی کا سانس لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موٹر وے کے بانی بھی ہم ہیں اور اس کی بنیاد بھی ہم نے رکھی آزاد کشمیر میں ہسپتالوں او موٹر ویے کے جال بچھا دیں گے۔ آزاد کشمیر چھوٹے چھوٹے ہسپتال بنائیں ان تمام جگہوں پر ہسپتال ‘ ڈسپنسریاں بنائیں گے تاکہ لوگوں کو تکلیف نہ ہو۔ تعلیم کے شعبے میں ترقی کیلئے بے پناہ کام کریں گے۔ سکول ‘ یونیورسٹی کیلئے بے حساب کام کریں گے۔ رواں سال کشمیر میں ریکارڈ سیاح آئے سیاحوں کی آسانی کیلئے کام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جتنا میں پاکستانی ہوں اتنا ہی کشمیری بھی ہوں۔ آزاد کشمیر اور پاکستان میں کوئی فرق نہیں آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی بننے والی حکومت کی نگرانی میں خود کروں گا اور ہمارے امیدواروں نے اپنے اپنے حلقوں میں عوام سے جو وعدے کئے انہیں پورا کرواؤں گا بہت عرصے بعد اللہ نے مسلم لیگ ن کو دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں کامیابی دی۔ انتخابات میں آزاد کشمیر کی عوام نے جو بڑے بڑے برج الٹے ہیں ان کے بارے میں کوئی کیا کہے معلوم ہے ماضی قریب ماضی بعید میں آپ کا واسطہ کس طرح کی کرپشن سے رہا۔ اب مسلم لیگ ن کا دور ہے گزشتہ حکومتوں جیسا دور واپس نہیں آئے گا اور کرپشن کرنے والوں سے ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتیں حکومت کے خلاف سڑکوں پر تحریک اور دھرنا دینا چاہتی ہیں ان کے دھرنوں کا حال بھی ویسا ہی ہوگا جیسا ان کا آزاد کشمیر کے انتخابات میں ہوا۔ دھرنے والوں کو آزاد کشمیر میں صرف 2 سیٹیں ملیں اور ہمیں 32 دو سیٹوں جیسا ہی دھرنا سڑکوں پر نظر آئے گا۔ وزیراعظم نے اپنے خطاب کے آخر میں جلسے کے شرکاء کے ہمراہ پاکستان زندہ ‘ آزاد کشمیر زندہ باد اور مقبوضہ کشمیر تحریک زندہ باد کے نعرے لگوائے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
ہفتہ 23 جولائی 2016 کی مزید خبریں
-
پی سی بی سلیکشن کمیٹی ارکان نے انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے سیریز کیلئے انضمام الحق کو 25کھلاڑیوں کی فہرست بھیج دی
-
ممتاز بھٹو کا لاڑکانہ میں اپنا بنگلہ ایدھی انتظامیہ کے حوالے کرنے کا اعلان
-
اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ ٹریفک حادثے میں بال بال بچے گئے
-
اے آئی جی عاشرحمید رہائش گاہ پر پراسرارطورپر مردہ حالت میں پائے گئے
-
حکومت سندھ نے پیپلز پارٹی کے تمام ایم پی ایزکوکراچی طلب کرلیا
-
وزارت خزانہ نے 5کروڑ سے زیادہ کے قرضے معاف کرانے والوں کی فہرست سینیٹ میں پیش کر دی
-
معروف لوک فنکاراستادبچل خان لنگاہ کراچی میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق
-
جنوبی وزیرستان کے اپریشن راہ نجات کے متاثرین کی واپسی کا سلسہ جاری
-
عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا نوٹس لے ، نواز شریف
-
کشمیریوں نے دل خوش کردیا بڑے بڑے برج الٹ دئیے،نواز شریف
-
الیکشن کمیشن ارکان پر حکومت،اپوزیشن کا اتفاق رائے نہ ہوسکا،12/12نام بھجوا دئیے
-
کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل نویدمختار کی وزیراعلی سندھ سے ملاقات،رینجرزکی مدت میں توسیع پر بات چیت
-
حکومت سندھ لاڑکانہ کے ٹھیکیدار اسد کھرل کی گرفتاری کے بعد پریشانی کا شکار
-
اقتصادی راہداری پر صنعتی زونز کیلئے تمام صوبوں سے تجاویز لی گئیں،احسن اقبال
-
داعش میں شمولیت یا مخالفت، پاکستانی شہریوں کے بیرون ملک جانے کا انکشاف، وزارت داخلہ نے تین خواتین سمیت اٹھارہ افراد کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے
-
سیاست میں کامیابی دھرنے سے نہیں کچھ کرنے سے ملتی ہے،مریم نواز
-
سی پیک کے مغربی روٹ پر چینی کمپنیوں کو ٹیکسوں سے مستثنیٰ قرار دیدیا گیا
-
عمران خان تحریک چلانے کی بجائے استعفے دے دیں، جاوید ہاشمی
-
مظفر گڑھ: بچوں کا ریپ کے بعد ویڈیو بنانے والے گینگ کا انکشاف
-
بغاوت میں آرمی ملوث نہیں تھی ، ترک سفیر
-
جرمنی کے شہرمیونخ کے شاپنگ سنٹرمیں فائرنگ ، 15افرادہلاک ،10سے زائدزخمی
-
پیرس میں سینکڑوں مہاجرین کا عارضی کیمپ منہدم
-
ترک ایران سرحد پر کشیدگی میں اضافہ
-
کھیلوں کی دنیا میں ڈوپنگ کی کوئی جگہ نہیں، پوٹن
-
رواں برس قریب تین ہزار مہاجرین بحیرہء روم کی نذر ہو گئے، بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرین
-
جنوبی سوڈان میں اپوزیشن میں ٹوٹ پھوٹ، حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں
-
حجاب میں میزبانی پر تنقید کے خلاف باضابطہ شکایت
-
امریکی ریاست نیواڈا میں نمک سے چلنے والا شمسی بجلی گھر
-
مسجد کی تعمیر کی اجازت نہ دینے پر امریکی شہر کے خلاف مقدمہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.