کراچی،متحدہ رہنما وسیم اخترسے تحقیقات کیلئے پانچ رکنی کمیٹی قائم

ملز م سے ملک دشمن عناصرسے تعلقات، فنڈنگ سمیت پانچ مختلف الزامات پر تفتیش کی جائے گی

پیر 25 جولائی 2016 10:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25جولائی۔2016ء)ایم کیوایم کے رہنما اور کراچی کے نامزد میئروسیم اخترسے تحقیقات کیلئے پانچ رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملیرملک الطاف کی سربراہی میں تشکیل دی گئی کمیٹی میں ڈی ایس پی اور ایس ایچ او شامل ہیں۔وسیم اخترسے ملک دشمن عناصرسے تعلقات، فنڈنگ سمیت پانچ مختلف الزامات پر تفتیش کی جائے گی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ساوٴتھ انویسٹی گیشن پولیس نامزد میئرکراچی کوایک اور مقدمے میں بھی گرفتار کرے گی۔وسیم اختر کے خلاف سول لائنزتھانے میں بھی مقدمہ درج ہے جس میں انہوں نے ابھی تک اپنی ضمانت نہیں کرائی ہے۔ ایس ایس پی ملیر راوٴ انور نے بتایا کہ کمیٹی کی سربراہی ملک الطاف کے سپرد کی گئی ہے، کمیٹی وسیم اختر سے 5 مختلف جرائم کے علاوہ شہر میں جرائم اور دہشت گردوں کو فنڈنگ کے حوالے سے بھی تفتیش کی جائے گی، انہوں نے مزید کہا کہ کمیٹی تحقیقات کر کے رپورٹ جمع کروائے گی جبکہ اس سے قبل ڈی ایس پی ائیرپورٹ کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی کو تحلیل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹر عاصم کیس میں ضمانت منسوخ ہونے کے بعد نامزد میئرکراچی سمیت ، رکن اسمبلی روف صدیقی، رہنماء پی ایس پی انیس قائم خانی اور پی پی کراچی ڈویڑن کے سابق صدر عبدالقادر پٹیل کے جیل بھیجنے کے احکامات موصول ہونے کے بعد چاروں ملزمان کو سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا تھا۔بعدازاں ملزمان کی جانب سے ضمانت کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی، جس پر اعترضات لگا کر عدالت کے ملزمان کے وکلاء کو آگاہ کردیا تھا کہ ضمانت کے لیے ٹرائل کورٹ سے رجوع کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :