آرمی چیف دوروزہ دورے پرمصرپہنچ گئے

مصری فوج کے چیف آف سٹاف اوروزیردفاع سے ملاقا توں میں سیکورٹی،دفاعی تعاون بڑھانے اوردہشتگردی کے خاتمے کیلئے کوششیں جاری رکھنے پراتفاق

منگل 26 جولائی 2016 10:44

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26جولائی۔2016ء)آرمی چیف جنرل راحیل شریف دوروزہ دورے پرمصرپہنچ گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق مصری فوج کے ہیڈکوارٹرمیں جنرل راحیل شریف کوگارڈآف آنرپیش کیاگیا۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے مصری فوج کے چیف آف سٹاف اوروزیردفاع سے ملاقات کی ،اس موقع پردونوں مسلح افواج کے درمیان سیکورٹی،دفاعی تعاون بڑھانے اوردہشتگردی کے خاتمے کیلئے کوششیں جاری رکھنے پراتفاق کیاگیا۔اس موقع پردونوں ممالک کی سطح پرافواج کی تربیت سے متعلق بھی بات چیت کی گئی ،ملاقات میں مصرنے بارودی سرنگوں کے خاتمے سے متعلق پاک فوج کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کیلئے دلچسپی کااظہارکیاگیا

متعلقہ عنوان :