پاک افغان اور نیٹو فوجی حکام کے مابین سہ فریقی سکیورٹی مذاکرات

اجلاس میں داعش کیخلاف مشترکہ کارروائی اور سکیورٹی کے دیگر معاملات زیر بحث آئے ، افغان وزارت دفاع

جمعرات 28 جولائی 2016 10:27

کابل( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27جولائی۔2016ء ) پاکستان افغانستان اور نیٹو زیر قیادت فورسز نے اعلیٰ فوجی حکام کے درمیان سہ فریقی سکیورٹی اجلاس دارالحکومت کابل میں منعقد ہوا افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ا جلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز میجر جنرل سامر شمشاد مرزا نے جبکہ افغان وفد کی قیادت ڈی جی ملٹری آپریشنز میجر جنرل محمد حبیب حصاری کررہے تھے اجلاس میں نیٹو زیر قیادت افغان مشن کے فوجی حکام بھی شریک تھے افغان وزارت دفاع کے پلان کے مطابق سہ فریقی سکیورٹی اجلاس میں افغانستان میں موجود دولت اسلامیہ داعش کیخلاف مشترکہ جنگ پاک افغان سرحد ڈیورنڈ لائن سے متعلق معاملات پاک فوج کی جانب سے افغان سرزمین پر کی جانے والی مبینہ شیلنگ اور پاکستان کی جانب سے ڈیورنڈ لائن پر تعمیر کی گئی فوجی تنصیبات سے متعلق معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا یاد رہے کہ پاکستان افغانستان اور نیٹو زیر قیادت فوجی حکام کے درمیان ہر تین ماہ بعد سکیورٹی معاملات پر سہ فریقی اجلاس بلایا جاتا ہے جبکہ تینوں فریق باری باری ان مذاکرات کی میزبانی کرتے ہیں

متعلقہ عنوان :