چیف آف آرمی سٹاف کی چینی قیادت، عوام اور فوج کو پی ایل اے کی 89ویں سالگرہ پر مبارکباد
پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ایک گیم چینجر منصوبہ ہے،آپریشن ضرب عضب تمام دہشتگردوں کے خاتمے تک جاری رہے گا‘ دہشتگردوں، جرائم پیشہ لوگوں اور کرپشن کے درمیان گٹھ جوڑ کو توڑنے کیلئے ہم پرعزم ہیں‘چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کا چینی سفارتخانے میں سالگرہ کی تقریب کے شرکاء سے خطاب
جمعہ 29 جولائی 2016 10:18
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29جولائی۔2016ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے چینی قیادت، عوام اور فوج کو پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی 89ویں سالگرہ پر مبارکباد دی ہے۔ جمعرات کو چینی سفارتخانے میں سالگرہ کی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے پی ایل اے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس فورس سے عوام کی طاقت اور یکجہتی کا اظہار ہوتا ہے، جس کے آگے کوئی منزل مشکل نہیں ہوتی، نہ کوئی فاصلہ ہوتا ہے اور نہ کوئی کام مشکل لگتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور پاکستان کے عوام کو دونوں ممالک کی دوستی پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیالات میں یکسانیت پاکستان اور چین کے مشترکہ ویژن اور یکساں منزل کے عکاس ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ایک گیم چینجر منصوبہ ہے، یہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے سینکڑوں ملین افراد کی بہتری کا منصوبہ ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کی سیکورٹی ہمارا قومی فریضہ ہے، اس منصوبے کی بروقت تکمیل میں ہم کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب تمام دہشتگردوں کے خاتمے تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں، جرائم پیشہ لوگوں اور کرپشن کے درمیان گٹھ جوڑ کو توڑنے کیلئے ہم پرعزم ہیں۔ چینی سفیر نے اس موقع پر پاک فوج کیلئے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا اور کہا کہ پاک فوج کا پاکستان اور خطے سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے آپریشن انتہائی کامیابی سے جاری ہے، چین کے عوام سی پیک منصوبے کو یقینی بنانے اور اس کے تحفظ کیلئے پاک فوج کے ممنون ہیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعہ 29 جولائی 2016 کی مزید خبریں
-
پی سی بی کا اگست میں سپرلیگ کی طرز پر ٹی 20 کپ کرانے کا اعلان
-
انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان
-
وزیراعظم محمد نواز شریف کی کوششوں سے ذوالفقار علی کی سزائے موت معطل ہونے میں مدد ملی‘ مریم نواز
-
وفاقی حکومت کا اگست میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
-
کراچی ، دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید دو فوجی جوانوں کی حتمی میڈیکل لیگل رپورٹ تیار
-
آزادکشمیر کے چار سابق وزرا کے خلا ف نیب اور آزادکشمیر احتساب بیورو کا شکنجہ تیار
-
پہلے بھی حکومت کی امدادکے بغیرادارہ چلایا،فیصل ایدھی
-
بلوچستان میں فیڈرل لیویز اہلکاروں کی بھرتی کیلئے فی آسامی تین سے پانچ لاکھ رشوت وصول کی گئی ،سینٹ کی سب کمیٹی سرحدی امور میں انکشاف
-
نوشہرہ،غریب رکشہ ڈرائیورپربااثرسیاسی جماعت کے افرادکاسرعام تشدد
-
وزارت پانی و بجلی اور نیپر ا میں ٹھن گئی،سولر پینل پلانٹس اور کول پاور منصوبوں کے ٹیرف کے معاملے پر اختلافات مزید بڑھ گئے
-
پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ڈی جے بٹ کو ایک کروڑ99ہزار روپے کا سیلز ٹیکس عائد کردیا
-
بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی،واجبات کی عدم ادائیگی
-
چیف جسٹس نے سوشل میڈیا پر اپنے اور اہل خانہ بارے پروپیگنڈے کے باعث خود کو کراچی بدامنی کیس کے بینچ سے علیحدہ کرلیا
-
مارک زکربرگ ایک گھنٹے میں 3.4 ارب ڈالرز کمانے میں کامیاب
-
مہاجرین سے متعلق جرمن پالیسی نہیں بدلے گی، میرکل
-
اسرائیل متنازعہ علاقوں میں مکانات کی تعمیر سے باز رہے، امریکا
-
فرانس میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد نیشنل گارڈز کے قیام کا اعلان
-
القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کا شام کے النصرہ فرنٹ کے نام پیغام
-
وینزویلا میں خوراک کا بحران، شیروں کو کھانے کے لیے کدو
-
فرانس چرچ کے دوسرے حملہ آور کی شناخت ہو گئی
-
لاس اینجلس ، مسلسل 4 گھنٹے تک 100 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت والی بیٹری کی تیاری
-
چیف آف آرمی سٹاف کی چینی قیادت، عوام اور فوج کو پی ایل اے کی 89ویں سالگرہ پر مبارکباد
-
منشیات اسمگلنگ کے الزام میں قید پاکستانی قیدی ذوالفقار علی کی سزائے موت پر عملدرآمد روک دیا گیا ہے اور وہ محفوظ ہیں
-
سندھ میں نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب آ ج ہو گا
-
وزیراعظم محمد نوازشریف نے وزارت انسانی حقوق کی پسماندہ افراد کے ٹربیونل ختم کرنے کی تجویز مسترد کردی
-
برطانیہ کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتے ہیں،چوہدری نثار
-
پاکستان موسمیاتی تغیرات کے حوالے سے خطرنات ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے،زاہد حامد
-
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں بچوں کے اغوا بارے ازخود نوٹس کی سماعت
-
سپریم کورٹ میں کراچی بد امنی کیس کی سماعت، 2012 ء میں لگائے گئے 820 کیمروں میں سے صرف 17 ہی فعال ہیں،چیف سیکرٹری سندھ کی رپورٹ میں انکشاف
-
ذوالفقار کی پھانسی رکوانے کیلئے حکومت نے ہرممکن اقدامات کیے،این اے کمیٹی کو بریفنگ
-
پاک رینجرز اور بی ایس ایف کے سالانہ مذاکرات، سیزفائر کی پاسداری کرنے پر اتفاق
-
تحریک انصاف کے ناراض اراکین نے شوکاز نوٹس کاجواب نہ دینے کا فیصلہ
-
طور خم سرحد پر سکیورٹی گیٹ پیر سے کھول دیا جائے گا، پاکستان
-
2018 میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہونے کی باتیں کرنے والے ماہرین کو خود بریفنگ دینے کو تیار ہوں، خواجہ آصف
-
سامعہ شاہد قتل کیس، برطانوی رکن پارلیمنٹ کو دھمکیاں دینے پر خاتون گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.