مری، وزیراعظم نواز شریف کی صدارت میں 7گھنٹے طویل اجلاس

اگلے 22 مہینوں کیلئے ترقیاتی منصوبوں کی حکمت عملی وضع کی گئی وزیراعظم تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے خود نگرانی کریں گے مرتضیٰ جتوئی، صدر الدین راشدی اور خرم دستگیر سے وفاقی وزارتیں واپس لیے جانے کا امکان

ہفتہ 30 جولائی 2016 10:40

مری(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جولائی۔2016ء)وزیراعظم محمد نواز شریف کی صدارت میں 7گھنٹے طویل اجلاس منعقد ہوا ہے ،اجلاس میں اگلے 22 مہینوں کیلئے ترقیاتی منصوبوں کی حکمت عملی وضع کی گئی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم اگلے مہینے سیزیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے دورے کریں گے ،وزیراعظم تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے خود نگرانی کریں گے،مختلف ذمہ داریوں کیلئے موزوں افراد کا چناوٴ کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب مرتضیٰ جتوئی، صدر الدین راشدی اور خرم دستگیر سے وفاقی وزارتیں واپس لیے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جمعے کے روز منعقد ہوا جس میں مختلف امور پر غور کیا گیا اور کئی فیصلے لیے گئے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اب ذرائع کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ اجلاس کے دوران وفاقی وزراء کی کارگردگی کا جائزہ بھی لیا گیا ہے۔

مرتضیٰ جتوئی، صدر الدین راشدی اور خرم دستگیر کی کارگردگی غیر تسلی بخش قرار دی گئی اور ان سے وفاقی وزارتیں واپس لیے جانے کا امکان ہے۔ جبکہ سائرہ افضل، طارق فضل، بلیغ الرحمان اور عابد شیر علی سے بھی وزارتیں واپس لیے جانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب 3 برس کے طویل عرصے بعد وفاقی حکومت نے وزیر خارجہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :