وزیر اعظم نا اہلی کیس :درخواستیں سماعت کیلئے منظور،الیکشن کمیشن نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے

ہفتہ 30 جولائی 2016 10:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جولائی۔2016ء) الیکشن کمیشن نے مختلف سیاسی جماعتوں کی طرف سے وزیراعظم نوازشریف کیخلاف دائر ریفرنسز کی سماعت کیلئے تاریخ مقررکرتے ہوئے فریقین کو 3اگست کیلئے نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیپلزپارٹی ، تحریک انصاف ، عوامی مسلم لیگ اور پاکستان عوامی تحریک کی طرف سے دائردرخواستوں کاجائزہ لے کر سماعت کیلئے منظوری دی ہے اور ایک ساتھ ہی چاروں درخواستوں کی سماعت کا فیصلہ کیا ہے۔ چاروں درخواستوں پر سماعت 3اگست کی جائے گی۔