مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر مذاکرات جلد ہونے چاہئیں‘ بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے‘ امریکی محکمہ خارجہ

ہفتہ 30 جولائی 2016 10:48

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جولائی۔2016ء) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر مذاکرات جلد ہونے چاہئیں‘ بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو بریفنگ کے دوران جان کربی نے کہا کہ بھارت اقلیتوں کی مذہبی آزادی کو یقینی بنائے‘ بھارت میں گوشت کھانے پر تشدد کا نشانہ بنانا افسوس ناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ فتح گولن کو ترکی کے حوالے کرنے پر تبصرہ نہیں کروں گا‘ ایک بار پھر کہتا ہوں کہ ترکی میں فوجی بغاوت میں امریکہ کا کوئی ہاتھ نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فتح گولن کا معاملہ امریکی محکمہ انصاف کو طے کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو مقبوضہ کشمیر میں مظاہرین پر پیلٹ گن کے استعمال پر تشویش ہے۔