آپریشن ضرب عضب سے پاکستان میں دہشت گردوں کیلئے زمین تنگ ہو چکی،آرمی چیف

دہشتگردی کے خاتمے کے لیے آخری حد تک جائیں گے،شندور فیسٹول دہشتگروں کے لیے پیغام ہے کہ وہ دن دور نہیں جب ہمارا وطن تعلیم و ترقی اور امن و سلامتی کی پہچان بنے گا،جنرل راحیل شریف کا شندور پولو فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب

پیر 1 اگست 2016 10:22

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم اگست ۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہپاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کی وجہ سے پاکستان میں دہشت گردوں کیلئے زمین تنگ ہو چکی ہے،شندور فیسٹول دہشتگروں کے لیے پیغام ہے کہ وہ دن دور نہیں جب ہمارا وطن تعلیم و ترقی اور امن و سلامتی کی پہچان بنے گا۔ان خیالات کا اظہار آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اتوار کے روز چترال میں ہونے والے شندور پولو فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

آرمی چیف نے شندور فیسٹیول میں شرکت کی اور میچ بھی دیکھا۔اس موقع پر آر می چیف جنرل راحیل شریف نے شندور پولو فیسٹیول کے منتظمین اور لوکل گورنمنٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شندور میں با صلاحیت او ر پراعتماد نوجوان کے درمیان ہو کر انتہائی خوش ہوں،اس فیسٹیول کا انعقادسے دہشگردوں کو پیغام ہے کہ پاکستان پر امن ملک ہے اور انکی کمر ٹوٹ چکی ہے،انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کو بھاگنے کا موقع بھی نہیں دیا جائے گا جبکہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔

(جاری ہے)

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاک فوج نے سیلاب متاثرین کی مدد کی اورزخمیوں کو ہسپتالمنتقل کیا ،پاک فوج نے سیلاب متاثرین کے لیے بہت سارے ریلیف کیمپ قائم کیے،پاک فوج نے ہیلی کاپڑوں نے زخمیوں اورر سیلاب میں پھنسے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا،ایف ڈبلیو او نے 50سے زائد جگہوں پر پلوں اور سڑکوں کی مرکی کی،ایس سی او فوج کا اہم ادارہ ہے جو عوام کو ٹیلی کام کی سہولت فراہم کر دیا ہے۔

انہو ں نے کہا کہ مجھے احساس ہے کہ چترال اور گلگت بلتستان کے لوگ مشکل دور سے گزر رہے ہیں،چترال اور گلگت بلتستان زمینی آفات کا بھی شکار ہے،تمام آفات اور مشکلات میں پاک فوج اور ایف سی نے عوام کا بھرپور ساتھ دیا،انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم جس پر امن فضاء میں ہیں وہ عوام و افواج کی بے پناہ قربانیوں کا ثمر ہے،پاک فوج نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے ،آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔