صدرمملکت نے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس 2016 پردستخط کردئیے

شہدا ء کے پلاٹس کی پہلی فروخت پرکیپٹل گین ٹیکس نہیں لیا جائے گا، ججوں، سول اینڈآرمڈفورسز، سرکاری ملازمین سرکاری پلاٹ کی فروخت پرکیپٹل گین ٹیکس 50فیصد وصول کیا جائے گا،اسحاق ڈا ر 2016-17میں پراپر ٹی سیکٹر سے 60سے70ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا ہو گا رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے حقیقی مسائل پر مزید بات چیت ہو سکتی ہے، حکومت انڈسٹری سے اتفاق کیے گئے نکات سے پیچھے نہیں ہٹے گی تحریک انصاف 7اگست کو اسلام آباد میں ایک لاکھ افراد لانے کی بجائے چترال میں سیلاب سے ہونے والی اموات اورعلاقہ کی بحالی پرتوجہ دے،سیاست ساری زندگی میں چلتی رہے گی تحریک انصاف کی ریلی سے فرق نہیں پڑتا دبئی میں آئی آیم ایف حکام سے مذاکرات کی وجہ سے ٹی او آر کمیٹی کی اجلاس میں شرکت ممکن نہیں اسپیکر سے بات کروں گا کہ اجلاس کو آگے لے جائیں صدر مملکت نے ملاکنڈ کسٹم ایکٹ 1969ختم کرنے کی منظوری دے دی جو کہ اگلے 24 گھنٹوں میں ختم کر دیاجائے گا، وزیر خزانہ کی پریس کانفرنس

پیر 1 اگست 2016 10:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم اگست ۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف 7اگست کو اسلام آباد میں ایک لاکھ افراد لانے کی بجائے چترال میں سیلاب سے ہونے والی اموات اورعلاقہ کی بحالی پرتوجہ دے،سیاست ساری زندگی میں چلتی رہے گی تحریک انصاف کی ریلی سے فرق نہیں پڑتا دبئی میں آئی آیم ایف حکام سے مذاکرات کی وجہ سے ٹی او آر کمیٹی کی اجلاس میں شرکت ممکن نہیں اسپیکر سے بات کروں گا کہ اجلاس کو آگے لے جائیں صدر مملکت نے ملاکنڈ کسٹم ایکٹ 1969ختم کرنے کی منظوری دے دی جو کہ اگلے 24 گھنٹوں میں ختم کر دیاجائے گاشہدا ء کے پلاٹس کی پہلی فروخت پرکیپٹل گین ٹیکس نہیں لیا جائے گا، ججوں، سول اینڈآرمڈفورسز، سرکاری ملازمین سرکاری پلاٹ کی فروخت پرکیپٹل گین ٹیکس 50فیصد وصول کیا جائے گا 2016-17میں پراپر ٹی سیکٹر سے 60سے70ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا ہو گا صدرمملکت نے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس 2016 پردستخط کردیے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے حقیقی مسائل پر مزید بات چیت ہو سکتی ہے مگر حکومت انڈسٹری سے اتفاق کیے گئے نکات سے پیچھے نہیں ہٹے گی اتوار کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ تحریک انصاف 7اگست کو اسلام آباد میں ایک لاکھ افراد لانے کی بجائے چترال میں سیلاب سے ہونے والی اموات اورعلاقہ کی بحالی پرتوجہ دے،سیاست ساری زندگی میں چلتی رہے گی انہوں نے مزید کہا کہ 6اگست کو ٹی آر او کمیٹی کا شیڈول اجلاس میں شرکت نہیں کر پاؤ گا اسحاق دار نے کہا کہ ٹی آر او کمیٹی کے 12ممبران ہیں جس میں 6ممبران نے کمیٹی کا اجلاس 1اگست کو بلانے کو کہا تھا مگر چوہدری اعتراز احسن کے مصروف ہونے کی وجہ سے یہ اجلاس 6اگست کو بلایا گیا ہے کیونکہ آئی ایم ایف حکام سے آخری قسط سے مذاکرات کے لیے مجھے 2اگست کی دوپہر دبئی جانا ہے اس لیے اسپیکر قومی اسمبلی سے ٹی آر او کمیٹی کا اجلاس 8یا9اگست کو بلانے کو کہوں گا اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ صدر مملکت نے ملاکنڈ کسٹم ایکٹ 1969ختم کرنے کی منظوری دے دی جو کہ اگلے 24 گھنٹوں میں ختم کر دیاجائے گا وزیر اعلی کے پی کے نے 20مئی 2015کو ملاکنڈ پر کسٹم ایکٹ نافذ کرنے کی سفارش کی تھی انہوں نے اس حوالے سے ایک سمری بجھوائی جس پر صدر مملکت نے 28مارچ کو کسٹم ایکٹ نافذ کرنے کی منظوری دے تھی اب دوبارہ ان کی سفارش پر اس قانوں کو واپس لے رہے ہیں کیو نکہ وہاں کو عوام کو اس سے بہت سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا اور وزیر اعظم نے اپنے دورہ سوات کے دوران اس کو واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا تھاوفاقی وزیر نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ کے حوالے سے بہت سے لوگوں کے فون آ رہے تھے اس لیے کچھ چیزوں کی وضاحت کرنا چاہتا ہوں انہو ں نے کہا کہ شہدا کو دیے گئے پلاٹس کی پہلی بار فروخت پرکیپٹل گین ٹیکس نہیں لیا جائے گا جبکہ ججوں، سول اینڈآرمڈفورسز، سرکاری ملازمین سرکاری پلاٹ کی فروخت پرکیپٹل گین ٹیکس 50فیصد وصول کیا جائے گا غیرمنقولہ جائیداد کی فروخت سے متعلق نیاقانون فوری طورپرنافذالعمل ہوگا اس حوالے سے صدرمملکت نے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس 2016 پردستخط کردیے آرڈینین اس لیے لا رہے ہیں کیو نکہ اس قانوں کا فوری طور پر نفاذ چاہتے ہیں اور جوفیصلے ہوئے ہیں انھیں قانون کے ذریعے نافذ کیا جائے گاایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے حقیقی مسائل پر مزید بات چیت ہو سکتی ہے مگر حکومت انڈسٹری سے اتفاق کیے گئے نکات سے پیچھے نہیں ہٹے گی اس دوران مسلم لیگ کے ایم این اے امیر مقام نے کہا کہ وزیرخزانہ نے دل پر پتھر رکھ کر ملاکنڈ کسٹم ایکٹ واپس لینے کا فیصلہ کیا ہوگا ملاکنڈ کسٹم ایکٹ واپس لینے پر صدر مملکت اور وزیرخزانہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جس پر اسحاق دار نے کہا کہ میں نے دل پر پتھر نہیں پھول رکھ کر ملاکنڈ کسٹم ایکٹ واپسی کا فیصلہ کیا ۔