وزیراعظم نے سعود یہ میں پھنسے پاکستانیوں کی مشکلات حل کرنے کیلئے پاکستانی سفارتخانے کو ہدایات جاری کر دیں

پھنسے مزدوروں کی ہر ممکن مدد کی جائے،گھروں سے دور پاکستانی مزدور ہماری طاقت اور فخر ہیں ،نواز شریف

بدھ 3 اگست 2016 10:39

اسلام آباد،ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3اگست۔2016ء)وزیراعظم نوازشریف نے سعود ی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے سعودی عرب میں پاکستانی سفارتکانے کو ہیلپ سینٹر قائم کرنے کی ہدایت دیدی ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے دمام میں پھنسے پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے پاکستانی سفارت خانے کو سینٹر قائم کرنے کی ہدایت کر دی ہے جس کے بعد پاکستانی سفارتخانے نے مدد کا کام شروع کر دیاہے۔

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں پھنسے مزدوروں کی ہر ممکن مدد کی جائے،گھروں سے دور پاکستانی مزدور ہماری طاقت اور فخر ہیں ۔ترجمان وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایات پر سعودی عرب میں پاکستانی سفارتحانے میں وہاں پھنسے پاکستانیوں کی مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے سہولت سینٹر قائم کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

ترجمان وزیر اعظم نے مزید بتایا کہ و زیر اعظم نے مزدوروں کی مدد اورشکایات حل کرنے کی ہدایات دی تھیں،جبکہ سعودی بادشاہ نے بھی بقایاجات کی ادائیگی کے احکامات دے دیئے ہیں۔واضح رہے کہ بڑی تعداد میں پاکستانی سعودی عرب کے شہر دمام میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور اقاموں کی معیاد ختم ہونے کی وجہ سے پھنس گئی ہے اور مسلسل پاکستانی حکومت سے مدد کی اپیل کی جاتی رہی تاہم آخر کار وزیراعظم نوازشریف نے اس کا نوٹس لے لیاہے اور ہر ممکن مدد کرنے کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :