رینجرز اختیارات ،وزارت داخلہ نے سندھ حکومت کی درخواست پر دو نوٹیفکیشن جاری کردئیے

پہلا نوٹیفکیشن سندھ میں رینجرز کی تعیناتی سے متعلق جو ایک سال کیلئے کی گئی دوسرا رینجرز کے اختیارات سے متعلق جو نوے روز کیلئے ہے وفاق کے کاغذات میں وفاق نے ہمارے مطالبات تسلیم کرلئے ہیں،مشیر قانون سندھ

جمعرات 4 اگست 2016 10:18

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4اگست۔2016ء ) وزارت داخلہ نے رینجرز اختیارات کے سلسلے میں سندھ حکومت کی درخواست پر دو نوٹیفکیشن جاری کردیئے ہیں ، پہلے نوٹیفکیشن کا تعلق سندھ میں رینجرز کی تعیناتی کے حوالے سے ہے جو ایک سال کیلئے کی گئی ہے جبکہ دوسرا نوٹیفکیشن رینجرز کے اختیارات کے حوالے سے ہے جو نوے روز کیلئے ہے ۔ وزارت داخلہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کی درخواست پر رینجرز کے اختیارات کے حوالے سے دو نوٹیفکیشن جاری کئے ہیں پہلے نوٹیفکیشن میں سندھ میں ایک سال کیلئے رینجرز کی تعیناتی کی گئی ہے جبکہ دوسرے نوٹیفکیشن میں رینجرز کے اختیارات میں نوے روز کی توسیع کی گئی ہے وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان رینجرز اختیارات کی تعیناتی کے حوالے سے معاملات کشیدہ ہوگئے تھے سندھ حکومت نے رینجرز کے اختیارات کراچی تک محدود کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے پر اصرار کررہے تھے جبکہ وفاق پورے سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں اضافہ چاہتا تھا اور گزشتہ روز اس حوالے سے ایسی اطلاعات بھی سامنے آئیں کہ رینجرز کی طرف سے دو ٹوک موقف اختیار کیا گیا کہ ہمیں پورے سندھ کیلئے واضح اختیارات چاہیے ہونگے ہم صرف کراچی تک محدودنہیں ہونگے اور نہ ہی ہم کسی بھی جرائم پیشہ شخص کو پکڑنے سے پہلے پولیس کی اجازت کے پابند ہونگے جس کے بعد سندھ حکومت کی طرف سے دوسرا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس میں رینجرز کو اختیارات کا ابہام دور کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ کی تبدیلی سے پہلے رینجرز کے اختیارات کی مدت ختم ہوگئی تھی اور بعد ازاں وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کے باعث یہ معاملہ طوالت اختیار کرتا چلا گیا اور ایک موقع پر ایسا نظر آرہا تھا کہ پیپلز پارٹی کی دوبئی میں بیٹھی قیادت معاملے کو مزید طول دینا چاہتی ہے لیکن دوسری طرف وزارت داخلہ اور وفاق نے اس پر ٹھوس موقف اختیار کیا کہ سندھ میں امن کیلئے رینجرز کے اختیارات بہت ضروری ہیں ۔

نئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے حلف اٹھانے کے بعد ان کیلئے سب سے بڑا رینجرز کے ا ختیارات کے حوالے سے فیصلہ کرنا تھا جو انہوں نے گزشتہ روز کردیا ہے اور اس میں انہوں نے واضح طور پر اپنی مرکزی قیادت سے بھی ہدایات لی جس کے بعد دو نوٹیفکیشن جاری کردیئے گئے ادھرمشیرقانون سندھ مرتضی وہاب نے کہاہے کہ وفاق کی طرف سے جوکاغذات ہمارے سامنے آئے ہیں اس کے مطابق وفاق نے ہمارے مطالبات تسلیم کرلئے ہیں ،ہماری درخواست تھی کہ رینجرزکے خصوصی اختیارات میں 90روزکی توسیع کی جائے ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے ہماری د رخواست کومن وعن قبول کرلیاہے ۔اختیارات سے متعلق سندھ حکومت نے کوئی شرائط نہیں رکھی تھیں

متعلقہ عنوان :