اے پی ایم ایل پورے ملک میں پھیل چکی، 2018ء کے انتخابات میں بھرپور حصہ لینگے، پرویز مشرف
عوام موجودہ نظام سے مایوس ہو چکے ہیں ، تمام اداروں کو اچھے طریقے سے کام کرنا چاہئے، یہ تاثر درست نہیں فوج حکومت چلا رہی ہے ، حکومت اپنے غلط اقدامات کی بدولت فوج کو آنے پر مجبور کرتی ہے ،دبئی میں اے پی ایم ایل کی دو روزہ گلوبل کانفرنس کے اختتام پر پریس کانفرنس سے خطاب
جمعرات 4 اگست 2016 10:30
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4اگست۔2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین اور سابق صدر پاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ان کی جماعت پورے ملک میں پھیل چکی ہے ، عوام موجودہ نظام سے مایوس ہو چکے ہیں ، پاکستان ضرور آؤنگا ، اے پی ایم ایل 2018ء کے انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔ تمام اداروں کو اچھے طریقے سے کام کرنا چاہئے۔ یہ تاثر درست نہیں کہ فوج حکومت چلا رہی ہے ، حکومت اپنے غلط اقدامات کی بدولت فوج کو آنے پر مجبور کرتی ہے ، دنیا بھر میں تبدیلیاں آ رہی ہیں ، پاکستان کو انہیں مدنظر رکھتے ہوئے اپنی پالیسیاں بنانی چاہئیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو دبئی میں آل پاکستان مسلم لیگ کی دو روزہ گلوبل کانفرنس کے اختتام پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد سمیت دنیا بھر کے تمام چیپٹرز سے آئے پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اراکین بھی موجود تھے۔کانفرنس کے دوران پرویز مشرف نے پارٹی کے تنظیمی امور اور دیگر معاملات پر اطمینان کا اظہار کیا اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد کو ہدایت کی کہ اے پی ایم ایل کو مزید منظم اور فعال کیا جائے تا کہ 2018ء کے الیکشن میں بھرپور حصہ لیا جا سکے۔
کانفرنس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور بین الاقوامی سطح پر تیزی سے رونما ہونیوالی تبدیلیوں پر بھی غور کیا گیا۔پرویز مشرف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آل پاکستان مسلم لیگ پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور فعال ہو چکی اور پورے ملک میں پھیل چکی ہے۔ موجودہ حکمرانوں نے عوام کو حقیقی ریلیف فراہم نہیں کیا جس وجہ سے عوام اب موجودہ نظام سے متنفر ہو چکے ہیں ، عوام تبدیلی چاہتے ہیں ، عمران خان صرف اپنا سوچیں گے تو تنہا رہ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میرے خلاف پروپیگنڈہ پہلے کی طرح جھوٹا ثابت ہو گا ، میں پاکستان ضرور آ?ں گا اور میری سربراہی میں اے پی ایم ایل 2018ء کے الیکشن میں حصہ لے گی۔ اگر تمام ادارے اچھے طریقے سے کام کریں تو کسی میں جرات نہیں کہ وہ مداخلت کرے ، حکومت اپنے غلط اقدامات کی وجہ سے ایسے حالات پیدا کرتی ہے کہ فوج کو مجبوراً مداخلت کرنا پڑتی ہے ، یہ تاثر غلط ہے کہ اس وقت فوج حکومت چلا رہی ہے۔ دنیا بھر میں تیزی سے تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں ، اگر پاکستان نے اپنی پالیسیاں موجودہ حالات کے مطابق تبدیل نہ کیں تو ہم تنہا رہ جائیں گے۔ حکومت کو اپنی خارجہ پالیسی پر از سر نو غور کرنا چاہئے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعرات 4 اگست 2016 کی مزید خبریں
-
سہیل خان کی تیز باوٴلنگ اور پش اپ نے نئی بحث چھیڑ دی
-
نیپرا نے تاریخ کے مہنگے ترین ٹیرف کی منظوری دے دی
-
خیبرپختونخوااسمبلی میں احتساب کمیشن کی ترمیمی بل کو متفقہ طورپر منظور
-
کوئٹہ ، بلوچستان میگا کرپشن کیس میں اہم پیشرفت
-
پنجاب میں چینی انجینئرزسمیت غیر ملکیوں کی سیکورٹی کے لیے 5 ہزار اہلکاروں کی بھرتی کا فیصلہ
-
جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر مولانا عبدالحئی مندوخیل قلعہ سیف اللہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق
-
وفاق نے سیلاب سے بچاوٴ کے منصوبوں میں مد میں رکھے گئے فنڈز سے گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال نصف رقم کی کٹوتی کردی
-
پشاورمیں"دھرنے نہیں کام چاہئے "کے نام سے جلسے کے انعقادکااعلان کردیا،امیر مقام
-
لاہور،شہریوں کا اغوا کار کے شبے میں بچے کے باپ پر تشدد
-
باہمی تنازعات کا پر امن اور مذاکراتی حل وقت کی اہم ضرورت ہے،نواز شریف
-
رینجرز اختیارات ،وزارت داخلہ نے سندھ حکومت کی درخواست پر دو نوٹیفکیشن جاری کردئیے
-
پاکستان ،افغانستان ،چین اورتاجکستان کی مسلح افواج کی قیادت کا انسداددہشتگردی کے لئے تعاون پراتفاق
-
نادرا نے این اے 125 کے ووٹوں کی فرانزک تصدیق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی
-
نوازشریف نے پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا پانامہ لیکس معاملہ پر سپریم کورٹ بھی جاسکتے ہیں،عمران خان
-
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پنجاب بھر سے بچوں کے اغوا سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت
-
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے انیس قائم خانی اور رؤف صدیقی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی
-
احتجاجی تحریک :جماعت اسلامی نے تحریک انصاف اور عوامی تحریک سے راہیں جدا کر لیں
-
جماعةالدعوة پاکستان کی اپیل پر بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کی پاکستان آمد کیخلاف ملک بھر میں زبردست احتجاجی مظاہرے وریلیاں
-
اے پی ایم ایل پورے ملک میں پھیل چکی، 2018ء کے انتخابات میں بھرپور حصہ لینگے، پرویز مشرف
-
ملک میں نجی لیبارٹریوں کا کوئی پرسان حال نہیں، لاہور میں میرے انکل نے ایک ٹیسٹ کرایا اور رپورٹ میں انکا پریگنینسی ٹیسٹ مثبت آیا: سائرہ افضل تارڑ
-
انڈونیشیاء ترجیحی تجارت کے معاہدے میں آنیوالی اشیاء پر کوٹہ کی پابندی ختم کرے ، خرم دستگیر
-
قابض بھارتی فوج کے سامنے غلیل تانے کشمیری بچے کی سوشل میڈیا پر دھوم
-
ایبٹ آباد، پولیس کی تفتیش سے مطمئن نہیں، راضی نامہ کیلئے دباؤ ڈالا جارہاہے، والدہ مقتولہ سمعیہ بی بی
-
دمام میں پھنسے پاکستانیوں کا بڑا مسئلہ تنخواہیں نہ ملنا ہے ، پاکستانی سفیر برائے سعودی عرب
-
یو اے ای کی پرواز کو دبئی ایئرپورٹ پر حادثہ، 275مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے
-
ہیگ عالمی عدالت کی طرف سے بحرجنوبی چین کے معاملے پر چین کے خلاف فیصلہ آنے کے بعد صورتحال انتہائی سنگین ہو گئی
-
شام ، چند دنوں میں باغیوں نے ایک اور روسی ہیلی کاپٹر مار گرایا
-
رپبلکن جماعت کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے پارٹی میں نئے اختلافات منظر عام پر
-
بھارتی جیلوں کی حفاظت خواجہ سراوٴں کے سپرد
-
بھارت کا چین کی ملحقہ سرحد پر براہموس میزائل نصب کرنے کا فیصلہ
-
سینیگال کی خادمہ کو’سعودی میں پھانسی دیئے جانے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.