ملک میں نجی لیبارٹریوں کا کوئی پرسان حال نہیں، لاہور میں میرے انکل نے ایک ٹیسٹ کرایا اور رپورٹ میں انکا پریگنینسی ٹیسٹ مثبت آیا: سائرہ افضل تارڑ

جمعرات 4 اگست 2016 10:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4اگست۔2016ء) سائرہ افضل تارڑ کا کہنا ہے کہ لاہور میں میرے انکل نے ایک ٹیسٹ کرایا اور رپورٹ میں انکا پریگنینسی ٹیسٹ مثبت آ گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملک میں نجی لیبارٹریوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ لاہور میں میرے انکل نے ایک ٹیسٹ کرایا اور رپورٹ میں انکا پریگنینسی ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پرائیویٹ لیبارٹریز کیسے کام کر رہی ہیں۔