قابض بھارتی فوج کے سامنے غلیل تانے کشمیری بچے کی سوشل میڈیا پر دھوم

معصوم بچے نے غلیل تان رکھی ہے جب کہ قابض بھارتی فوج اس سے بچنے کی کوشش کررہے ہیں

جمعرات 4 اگست 2016 10:31

سرینگر( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4اگست۔2016ء )مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں سے نفرت کا یہ عالم ہیکہ بڑوں کیساتھ ساتھ بچے بھی اب اس کا کھل کر اظہار کررہے ہیں، ایسے ہی ایک بچے کی چند تصاویرسوشل میڈیا پر بہت مقبول ہورہی ہیں جس میں اس نے بھارتی فوجیوں کے سامنے غلیل تانی ہوئی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران آزادی کے متوالوں کی جانب سے قابض بھارتی فوج کے خلاف مظاہروں میں اضافہ ہوا ہے، بوڑھے ، نوجوان ، خواتین یہاں تک کہ بچے بھی نہتے ہونے کے باوجود سڑکوں پر جدید ترین ہتھیاروں سے لیس قابض بھارتی فوج کے سامنے سینہ سپر ہے۔

سری نگر میں ایسے ہی ایک بچے کی تصویر سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہے جس نے ہاتھوں میں غلیل تھام رکھی ہے اور فوجی اس سے بچنے کی کوشش کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

رائی کو پہاڑ بنانے کے لیے مشہور بھارتی میڈیا اس بچے کی آں کھوں میں جلتی آزادی کی شمع کو عام بھارتیوں کو دکھانے کی جرات نہیں رکھتا لیکن بھارت میں بھی اس تصویر کو دیکھنے کے بعد یہ احساس جاگ رہا ہے کہ اب کشمیریوں کو مزید زیادہ عرصے تک ان کے حق خود ارادیت سے محروم نہیں رکھا جاسکتا۔دوسری جانب برہانی وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ وادی میں جاری مظاہروں کے دوران قابض بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 74 کشمیری شہید جب کہ ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں جب کہ پیلٹ گن کے چھروں کی وجہ سے سیکڑوں کشمیری بینائی سے بھی محروم ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :