نواز شریف کے مکمل احتساب تک احتجاجی تحریک سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،عمرا ن خان

خیبر پختونخواہ میں تھانہ کچہری کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہو گئی ٹیکس کے پیسے سے حکمران کو عیاشی نہیں کرنے دیں گے بلیک میل مافیا کرتے ہیں جمہوری حکومتیں نہیں، نواز شریف بتائیں وہ مافیا کے سربراہ ہیں یا جمہوریہ کے سربراہ ہیں، پریس کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 6 اگست 2016 11:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6اگست۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے مکمل احتساب تک احتجاجی تحریک سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ خیبر پختونخواہ میں تھانہ کچہری کی سیاست ہمیشہ کے لئے ختم ہو گئی ٹیکس کے پیسے سے حکمران کو عیاشی نہیں کرنے دیں گے۔ بلیک میل مافیا کرتے ہیں جمہوری حکومتیں نہیں۔ نواز شریف بتائیں وہ مافیا کے سربراہ ہیں یا جمہوریہ کے سربراہ ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ کے بیان کے بعد چوہدری نثار نے جو موقف اختیار کیا اس کی حمایت کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے خیبر پختونخواہ میں آزاد احتساب ایکٹ منظور کر لیا خیبر پختونخواہ میں اب کوئی سیاستدان فائدہ نہیں اٹھا سکے گا۔

(جاری ہے)

لوٹی گئی دولت کی پلی بارگیننگ نہیں ہو گی جو پیسہ ہوا سارا واپس لیا جائے گا۔

کرپشن کی نشاندہی کرنے والے کو 25فیصد دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں پہلی بار پولیس کو سیاست سے آزاد کر دیا گیا ہے پولیس میں تمام بھرتیاں این ٹی ایس کے ذریعے ہوں گی اور تمام تقرر وہ تبادلے پولیس خود کرے گی۔ اب کوئی سیاستدان کسی کو بھرتی نہیں کرا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ جیسا پولیس اور احتساب ایکٹ دوسرے صوبوں اور وفاق میں بھی ہونا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ میں ملک میں حکمرانوں کے لئے قانون الگ اور عام عوام کے لئے الگ ہے ۔ ہماری7اگست سے شروع ہونے والی تحریک کرپشن کے خلاف ہے اور ہم مکمل احتساب تک احتجاجی تحریک سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف بتائیں وہ کسی مافیا کے سربراہ ہیں یا پھر جمہوریہ کے۔ بلیک میل جمہوری لوگ نہیں مافیاز کرتے ہیں۔ انہوں نے جو کرنا ہے کر لیں ہم احتساب سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

انہوں نے کہا کہ موٹو گینگ 3سال سے اقتدار میں ہے اگر میں نے کوئی قانون توڑا تھا تو میرے خلاف پہلے کارروائی کیوں نہیں کی ۔ یہ لوگ کہتے ہیں کہ اگر آپ ہماری کرپشن کی بات کریں گے تو ہم آپ کی فائل کھولیں گے۔ یہ بلیک میلنگ ہے اور میں بلیک میل ہونے والا نہیں ہوں انہوں نے کہا کہ نواز شریف اگر صاف ہے تو احتساب سے کیوں ڈرتے ہیں میں تو آج بھی کہتا ہوں جو ٹی او آر ہم نے بنائے ہیں انہی کے تحت میرا بھی احتساب کر لیں۔

نیب خود کچھ کرتا تو خیبر پختونخواہ حکومت کو احتساب بل نہ لانا پڑتا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے اقتدار کے دن تھوڑے ہیں نظر آ رہا ہے ہمیں اقتدار ملنے والا ہے موٹو گینگ مشترکہ احتساب سے کیوں گھبرا رہا ہے اور انہیں آج عمران خان کے احتساب کی یاد کیوں آتی ہے یہ آج کیوں جاگے ہیں

متعلقہ عنوان :