عمرا ن خان چندے کی ہیر پھیر اور احتساب کمیشن کی چارج شیٹ کا جواب دیں،پرویز رشید

خیبر پختونخواہ میں 90 روز کے اندر کرپشن ختم کرنے کا دعوی جھوٹا نکلا،عمران بار بار کنٹینر پر چڑھنے کے بجائے الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوں، وہ انتشار اور فساد پھیلانا چاہتے ہیں ان کی سیاست سے ملک دشمن اوراقتصادی راہداری کے مخالفین فائدہ اٹھائیں گے،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات

پیر 8 اگست 2016 10:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8اگست۔2016ء)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا کہناہے کہ عمران خان تحریک احتساب چلانے کا جواز کھوچکے ہیں وہ بار بارکنٹینرپر چڑھنے کے بجائے چندے کی ہیر پھیر اور احتساب کمیشن کی چارج شیٹ کا جواب دیں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشیدنے کہا ہے کہ عمران نے خیبرپختونخوا میں 90 روز کے اندر کرپشن ختم کرنے دعویٰ کیا تھا جو جھوٹا نکلا اب ان کے پاس احتساب تحریک چلانے کا کوئی جواز باقی نہیں، وہ بار بار کنٹینر پر چڑھنے کے بجائے الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوں اور چندے میں ہیر پھیر کا جواب دیں اور تحریک سے پہلے سابق ڈی جی احتساب کمیشن کی چارج شیٹ کا سامنا کریں۔

وفاقی وزیرنے کہا ہے کہ چےئرمین پی ٹی آئی عوام کی خدمت کے ایجنڈے پر توجہ دیں ورنہ 2018 کے انتخابات میں ان کی سیاست کا خاتمہ ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان تحریک احتساب چلانے کا جواز کھوچکے ہیں وہ بار بار کینٹینر پر چڑھنے کے بجائے چندے کی ہیر پھیر کا جواب دیں۔ عمران نے خیبرپختون خوا میں 90 روز کے اندر کرپشن ختم کرنے دعویٰ کیا تھا جو جھوٹا نکلا ، آف شور کمپنیاں اور قرضوں کی معافی سے عمران خان کا اپنا دامن بھی آلودہ ہے اب ان کے پاس احتساب تحریک چلانے کا کوئی جواز باقی نہیں، وہ بار بار کنٹینر پر چڑھنے کے بجائے الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوں اور چندے میں ہیر پھیر کا جواب دیں اور تحریک سے پہلے سابق ڈی جی احتساب کمیشن کی چارج شیٹ کا سامنا کریں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان انتشار اور فساد پھیلانا چاہتے ہیں ان کی سیاست سے ملک دشمن اوراقتصادی راہداری کے مخالفین فائدہ اٹھائیں گے عمران خان کی 126 دن کی فلم فلاپ ہوئی تھی اور اب یہ ٹریلر بھی فلاپ ہوگا ان کو عوام کی کوئی تائید حاصل نہیں ریلی مٰن جمع کیا جانے والا جعلی مجمع ساتھ لائے ہیں جو جلد ہی تحلیل ہوجائے گا۔