افغان مہاجرین کی واپسی شروع ہونے کے باعث تین ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کافیصلہ

پیر 8 اگست 2016 10:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8اگست۔2016ء) افغان مہاجرین کی واپسی شروع ہونے کے باعث تین ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے ۔ اور مرحلہ وار طور پر افغان مہاجرین کے تمام کیمپوں کو بند کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔ یہ کیمپ قبائلی علاقہ جات اور صوبے کے مختلف علاقوں میں موجود ہیں ۔

(جاری ہے)

کیمپوں کو بند کرنے کے بارے میں نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ بھرتی ہونے والے ملازمین افغان مہاجرین کیمپوں میں سیکورٹی کے لئے ، افغان کمشنریٹ میں بھرتی کئے جانے والے ملازمین ، افغان مہاجرین سکولوں اور صحت کے مراکز میں تعینات ملازمین کو مرحلہ وار طورپرفارغ کردیا جائیگا۔

افغان مہاجرین کی واپسی میں تیزی آ رہی ہے جس کے باعث اب ان ملازمین کی ضرورت ہی نہیں ہے ان میں سے بیشترملازمین عرصہ درازسے خدمات سرانجام دے رہے ہیں جن میں زیادہ تر کنٹریکٹ پالیسی پر بھرتی کئے گئے تھے۔