پشاور : صوبے بھر میں سابق صدر پرویز مشرف کی ملکیتی اراضی کے بارے میں رپورٹ وفاقی حکومت کو ارسال

منگل 9 اگست 2016 10:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9اگست۔2016ء) پشاور سمیت صوبے بھرسابق صدر پرویز مشرف کی ملکیتی اراضی کے بارے میں رپورٹ وفاقی حکومت کو ارسال کردی ہے وفاق کی جانب سے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں سابق صدر پرویز مشرف کی ملکیتی اراضی کے بارے میں رپورٹ طلب کی تھی تاکہ اسے بھی سیل کیا جائے ۔

(جاری ہے)

تاہم محکمہ مال کی جانب سے اس ضمن میں صوبے کے تمام اضلاع میں اس حوالے سے سروے کیا تاہم سروے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کئی بھی سابق صدر پرویز مشرف کی ملکیتی اراضی کی تفصیلات حاصل نہیں ہو سکی ۔ جس پر رپورٹ وفاقی حکومت کوارسا ل کردی گئی ہے سابق صدر پرویز مشرف کے کراچی ، لاہور ، اور اسلام آباد میں اراضی موجود ہے جبکہ ان اراضی کو عدالتی احکامات کی روشنی میں سیل کیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :