وزیراعظم نوازشریف کا بان کیمون کو خط

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کر وانے کا مطالبہ کشمیریوں کی جدوجہد سے عالمی برادری کو آگاہ کروں گا، نواز شریف

بدھ 10 اگست 2016 10:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10اگست۔2016ء)وزیراعظم محمد نوازشریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کیمون کو خط لکھا ہے جس میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے خط میں کہا ہے کہ بھارتی فوج کے ہاتھوں متعدد کشمیری شہید اور سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں،طاقت کا استعمال کیا جارہا ہے،ڈاکٹروں کو بھی علاج سے روکا جارہا ہے،بھارتی فوج کے مظالم ناقابل قبول ہیں،حق خودارادیت کیلئے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کرایا جائے،طاقت کا استعمال اور ماورائے عدالت قتل انسانی حقوق کی بنیادی خلاف ورزی ہے،وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر کو بھی خط لکھا ہے اور ان سے بھی کہا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرائی جائیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر کے مسئلے پر آواز اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روزوزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کی تیاری سے متعلق اہم اجلاس ہو،جس میں میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے متعلق ایجنڈے پر غور کیا گیا۔اجلاس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز، سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی ،اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی اور امریکا میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے شرکت کی۔

اجلاس کے شرکہء سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ کشمیریوں کوحق خورارادیت نہ دینااقوام متحدہ کی ناکامی ہے، بھارت کو سمجھنا چاہیے کہ کشمیر اس کا داخلی مسئلہ نہیں بلکہ یہ ایک علاقائی تنازعہ ہے، مسئلہ کشمیر اب بھی اقوام متحدہ کا نامکمل ایجنڈا ہے اور ظلم و تشدد کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز کو دبایا جارہاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران کشمیریوں کی جدوجہدسے عالمی برادری کوآگاہ کروں گا اور کشمیریوں کوان کاحق دلانے کیلئے مسلسل جدوجہد جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :